16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چیف انتخابی افسروں کی کانفرنس

Urdu News

نئی دہلی، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے چیف انتخابی افسروں کی دو روزہ کانفرنس آج نئی دہلی میں شروع ہوئی۔کانفرنس کا افتتاح ہندوستان کے چیف انتخابی کمشنر جناب اے کے جوتی اور ہندوستان کے انتخابی کمشنر جناب او پی راوت نے کیا۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف انتخابی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب اے کے جوتی نے متعلقین کو ای – خدمات دستیاب کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہندوستان کے الیکشن کمیشن کی انتخابات سے متعلق متعدد خدمات کے لئے ای-پیمنٹ گیٹ وے ڈیولپ کرنے کی ضرورت بتائی۔انہوں نے وی وی پیٹ سے متعلق وسیع تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی کیونکہ ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے مستقبل میں ہونے والے سبھی انتخابات ای وی ایم کے ساتھ ساتھ وی وی پیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ، کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی کہا کہ انتخابی بندوبست کے ایک بنیادی شعبے کے طور پر ایس ڈبلیو ای ای پی ‘‘ سویپ ’’ ڈیولپ کیا جائے گا۔ ہندوستان کے الیکشن کمشنر جناب او پی راوت نے سبھی چیف الیکٹورل افسروں کو توجہ دلائی کہ وہ اس موقع کا استعمال اپنے تجربات اور اچھے طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کرنے میں کریں اور سینیئر شورکہ سے انتخابی بندوبست سے متعلق امور کی معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کاموں سے وابستہ سبھی افراد مل جل کر کام کریں تاکہ انتخابی وقار کے اعلیٰ تر سطح پر پہنچ سکیں اور ہندوستانی جمہوریت کو مزید مضبوط کر سکیں۔

سینئر نائب انتخابی کمشنر جناب امیش سنہا اور جناب وجے دیو ، نائب انتخابی کمشنر جناب سندیپ سکسینہ اور سدیپ جین ، ڈائریکٹر جنرلس جناب دلیپ شرما اور ڈی اوجھا اور کمیشن کے دیگر سینئر افسروں نے بھی کافرنس میں حصہ لیا اور ای وی ایم اور وی وی پیکٹ ، انتخابی رجسٹریشن آفیسرز، نیٹ ، انتخابی فہرست، منظم ووٹر ایجوکیشن اور انتخابی شراکت داری (ایس ڈبلیو ای ای پی)، اخراجات کی نگرانی ، سوشل میڈیا ، پیڈ نیوز اور دیگر موضوعات پر پریزنٹیشن دی ہے۔

اس سے کانفرنس کا انعقاد ہندوستان کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے نئی دہلی میں 18 اور 19 اگست 2017 کو کیا ہے تاکہ کارکردگی کے جائزہ کے ساتھ ساتھ نئے اقدامات کا پتہ لگایا جا سکے اور انتخابی بندوبست اور ووٹر تجربات کو بہتر بنایا جا سکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More