نئی دہلی اگست؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے شہد کی مکھی کے عالمی دن کے موقع پر پریزیڈنٹ اسٹیٹ میں شہد کی مکھی پالنے کی جگہ کا دورہ کیا۔
ایک منفرد پروجیکٹ کے طور پر شہد کی مکھی پالنے کی جگہ کھادی اینڈ ولج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کی مدد سے پہلی بار پریزیڈنٹ اسٹیٹ میں قائم کی گئی۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ حکومت ملک میں ہنی مشن، کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اس وقت 200 شہد کی مکھی کے بکسے لگائے گئے ہیں جسے بڑھا کر 500 کر دیا جائے گا۔ اس شہد کی مکھی پالنے کی جگہ سے اعلیٰ معیار کی شہد، ویکس اور پولین وغیرہ تیار کیا جائے گا۔ ساتھ ہی پولینیشن کے ذریعہ راشٹرپتی بھون میں پودے اور حیاتیات میں اضافہ کیا جائے گا۔