نئی دہلی۔اگست؛ ملک میں تیس لاکھ سے زائد روایتی بلبوں کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ ای ای ایس ایل دنیا کی اسٹریٹ لائٹ بندوبست کرنے والی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
حکومت ہند کے اسٹریٹ لائٹنگ کے قومی پروگرام (ایس ایل این پی) کے تحت ملک کی 50 ہزار کلومیٹر سڑکوں کو 30 لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگا کر روشن کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موثر توانائی خدمات لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) اسٹریٹ لائٹس کا بندوبست کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ وزارت بجلی، حکومت ہند کے تحت کا م کرنے والی کمپنی ہے۔
30 لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کے باعث 39 کروڑ کلوواٹ سالانہ توانائی کی بچت ہوئی ہے۔