17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دانشور اثاثوں کے حقوق کے اطلاق پر قومی ورکشاپ

Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزارت کے انڈسٹریلپالیسی اینڈ پرموشن کے محکمے (ڈی آئی پی پی) کے تحت کام کرنے والے پیشہ ور ادارے آئی پی آر پروموشن اینڈ مینجمنٹ کے شعبے کی جانب سے دانشور اثاثوں کے حقوق (آئی پی آر ) کے اطلاق پر ایک تین روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس قومی ورکشاپ کا اہتمام 22اگست سے 24 اگست 2017 تک نئی دہلی میں کیا جائیگا۔

مرکزیر وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس افتتاحی تقریب کو رونق بخشیں گے ۔ اس موقع پر کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) محترمہ نرملا سیتارمن اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب کرن رجیجو اس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح ہوکہ پولیس ، کسٹم اور ضابطہ فوجداری کے شعبے ملک میں آئی پی آر کے اطلاق پر ایک مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ ان ایجنسیوں کے افسران میں آئی پی آر کے تئیں بیداری پیدا کی جائے گی جو اس کے اطلاق کے نظام کو مستحکم بناتے ہوئے اپنی روز مرہ کے کاموں میں آنے والے آئی پی آر سے متعلق معاملات کے تصفیے میں مدد کریں گے۔ اس ورکشاپ کے اہتمام سے ملک بھر کی متعلقہ ایجنسیوں کو آئی پی آر کے اطلاق میں ان کے اپنے کردار کی اہمیت کو سمجھنے اور اسے روبہ عمل لانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ ورکشاپ آئی پی آر کے اطلاق سے متعلق باہمی تال میل ،بہترین طریقوں اور تجربات کے باہمی تبادلے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

ا س سے پہلے یہ ورکشاپ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدر آباد میں ملک کی تمام ریاستوں اور نیپال ، بھوٹان اور مالدیپ جیسے قریبی پڑوسی ملکوں کے آئی پی ایس افسران کیلئےپہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نارتھ ایسٹرن پولیس اکیڈمی (این ای پی اے) میں تربیتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جن میں نو ریاستوں کے افسران نے شرکت کی تھی۔ سی آئی پی اے ایم کا ہدف مستقبل میں ملک بھر میں ایسے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرنا ہے ۔

اس سے پہلے اس وزارت نے آئی پی آر جرائم بالخصوص ٹریڈ مارکوں کی غیرقانونی نقل کرنے اور کاپی رائٹ حقوق کی قذاقی جیسے آئی پی جرائم کی روک تھام اور ان پر قابو پانے میں ملک بھر کے پولیس افسران کی مدد کیلئے ایک ٹول کِٹ (ساز وسامان پر مبنی خریطہ) بھی جاری کیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More