نئی دہلی، ؍اگست؍ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب وجے گوئل نے آج پوری دلی کے جھگی جھوپڑی بستیوں میں رہنے والے بچوں کو فیفا انڈر-17 عالمی کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع فراہم کیا، جو ان کے گھر پر رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر ان بچوں کو فٹبال بھی تحفے میں دی گئیں۔
جناب وجے گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ہمیشہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی ہے اور ان کا کہنا ہے‘‘ کھیلو گے، تو کِھلوگے’’ اس کی وجہ سے مشن گیارہ ملین پروگرام شروع کرنے کی تحریک ملی ہے، جس کا مقصد پندرہ ہزار اسکولوں کے ذریعے ملک بھر کے گیارہ ملین بچوں تک فٹبال پہنچانا ہے۔ اب تک ملک بھر میں 12000 اسکولوں کے ذریعے 8 ملین بچوں کو مقابلوں اور چھوٹے چھوٹے فٹبال فیسٹیول کے ذریعے شامل کیا جا چکا ہے۔
کھیل کود کے وزیر ن ے یہ بھی کہا کہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں فٹبال کو مقبول بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر فٹبال تقسیم کریں۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ دلی میں اسکولوں کے بچے ، دلی میں ہونے والے بھارت کے میچ مفت دیکھ سکیں گے اور وہ دوسرے شہروں میں بھی حکام کے ساتھ بھی اس معاملے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نے حالیہ وقت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ہر ممکن طریقےسے اپنے کھلاڑیوں کو امداد فراہم کرنے رہیں گے۔
جناب گوئل نے ہونے والےعالمی کپ کیلئے تمام اسٹیڈیمس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ یہ فیفا کا پہلا ٹورنامنٹ ہے، جس کی بھارت میزبانی کر رہا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ بھارت مستقبل میں بھی فیفا کے دوسرے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ فیفا انڈر-17عالمی کپ کا انعقاد 6 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2017کے دوران کیا جائے گا۔ فائنل میچ 28 اکتوبر 2017 کو کولکاتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔