12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیفنس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے ذریعے دفاعی پنشن کے بارے میں پہلی سنرجی کانفرنس کا انعقاد

Urdu News

نئی دلّی ، ڈیفنس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ  ( ڈی اے ڈی  ) نے   آج یہاں  دفاعی پنشنوں کے بارے میں  پہلی سنرجی کانفرنس کا انعقاد کیا  ۔ اِس کانفرنس میں  تمام  ڈیفنس پنشنرس ایسوسی ایشنز  نے شرکت کی اور اس میں   محکمۂ دفاع سے تعلق رکھنے والے تمام  پنشن یافتگان شرکت کر سکتے تھے ۔  اس میں شرکت کرنے والے پینل اور  شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے  ڈیفنس اکاؤنٹس کے ایڈیشنل  کنٹرولر جنرل  ( ایڈیشنل سی جی ڈی اے)  جناب پرشانت سُکل   نے ڈی اے ڈی کے ذریعے   شروع کی گئی سنرجی کانفرنس کے ذریعے  تمام متعلقین سے  مشورہ کرنے کی اہمیت  پر زور دیا۔

          اس کانفرنس کا مقصد  پنشن یافتگان سے  ایسا فیڈ بیک حاصل کرنا تھا ، جس سے کہ محکمہ اپنے نظام اور طریقۂ کار میں  فوری طور پر بہتری لاکر  بہترطریقے سے    اُن کی مدد کر سکے ۔   اس کانفرنس میں پنشن سے متعلق اعداد و شمار  کے   ڈجیٹائزیشن    اور پنشنس ایپ  کے نفاذ پر بھی تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی ۔

          جوائنٹ سی جی ڈی اے ( پنشن ) جناب کنول دیپ سنگھ  نے پنشن سے متعلق  اہم معاملات  کے بارے میں  موجودہ صورت حال پر ایک مختصر پریزنٹیشن  پیش کی ۔  شرکاء نے بھی متعدد  معاملات  پر توجہ دلائی اور  مشورے بھی دیئے ۔

          اِس  کانفرنس  میں لئے گئے فیصلوں سے محکمے کو بہت فائدہ ہوا ہے اور  اِس طرح کی پہل کو  مستقل طور پر انجام دیا جاتا رہے گا ۔

          پنشن یافتگان سے بات چیت کرنے کے لئے تشکیل دیئے گئے پینل   کی  صدارت  ایڈیشنل سی جی ڈی اے جناب اوپندر شاہ نے  کی ۔  پینل کے دیگر ارکان میں جوائنٹ سکریٹری  ( ایکس سروس مین ویلفیئر ) جناب روی کانت  بھی شامل تھے ، جنہوں نے وزارتِ دفاع کی نمائندگی کی ۔ ان کے علاوہ ،   پرنسپل سی ڈی اے ( پنشنس ) جناب پروین کمار    بھی ایک رکن تھے ۔ فوجوں کی نمائندگی اے سی او پی  ( سی پی ) ریئر ایڈمیرل  کے کے پانڈے اور ڈی ڈی جی ( پی ایس ) برگیڈیئر  جے کے راؤ  نے کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More