17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی پی ڈبلیو ڈی ڈیجیٹل ہوگئی: 20 ہزار کروڑ روپے سالانہ کی ادائیگی اب آن لائن ہی ہوگی

Urdu News

نئی دہلی۔؛ حکومت کے سب سے بڑے تعمیری ادارے سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ( سی پی ڈبلیو ڈی) میں ایک بڑی ڈیجیٹل تبدیلی لائی گئی ہے، جس کی وجہ سے 20 ہزار کرورڑ روپے سالانہ کی ادائیگی اب الیکٹرانک طریقے سے ہوگی۔ یہ مقصد ملک بھر میں سی پی ڈبلیو ڈی کے تمام چار سو فیلڈ آفیسز کی نیٹ ورکنگ کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے اس ماہ سے ایک خصوصی انٹیگریٹڈ پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سی پی ڈبلیو ڈی کسی شہری وزارت کا پہلا فیلڈ لیول کا ڈیجیٹل ادارہ بن گیا ہے۔

سی پی ڈبلیو ڈی ملک بھر میں ہر سال 25 ہزار پروجیکٹ کاموں کو انجام دیتا ہے۔ ملک بھر میں اس کے چار سو فیلڈ دفاتر ہیں جوکہ دور دراز کے علاقوں میں، پہاڑی علاقوں میں اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی واقع ہیں۔ سالانہ یہ 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کرتا ہے۔ نئی ڈیجیٹل ادائیگی کے موڈ میں چھ لاکھ سے زائد ٹرانزکشن شامل ہوں گے۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت کے چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس (سی سی اے) کے دفتر نے سی پی ڈبلیو ڈی کے لیے یہ خصوصی پبلک فائنانشیل منیجمنٹ (پی ایف ایم ایس) پورٹل تیار کیا ہے۔

سکریٹری (ایچ یو اے) جناب درگا شنکر مشرا کے سامنے اس آن لائن ادائیگی سسٹم کے مظاہرے کے دوران سی سی اے جناب شیام دوبے نے بتایا کہ اس نظام سے ملک بھر میں 25 ہزار پروجیکٹوں میں سے ہر ایک کے معاملے میں اخراجات کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس نظام میں چونکہ فنڈ کا جاری کیا جانا کام کی ترقی سے تعلق رکھتا ہے ، اس لیے ڈیجیٹل ادائیگی سے فنڈ ز کے کارگر استعمال کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ اسی سلسلے میں سی پی ڈبلیو ڈی کے لیے الیکٹرانک میژرمینٹ بک (ای- ایم بی) بھی تیار کی گئی ہے۔ جس کے ذریعے ٹھیکے دار کام کے معاہدے کے مطابق کام کی ترقی کے بارے میں آن لائن رپورٹ کریں گے، جس پر انہیں ادائیگی کی جائے گی۔ ملک بھر میں تمام چار سو فیلڈ دفاتر کے لیے آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے مینول رپورٹنگ کی جگہ ای- ایم بی ضروری ہوجائے گا۔

جناب درگا شنکر مشرا نے مؤثر مانیٹرنگ کے لیے کاموں کی ترقی کی جیو ٹیگنگ کو مزیدیقینی بنانے کے لیے سی پی ڈبلیو اور سی سی اے کو ہدایات بھی دیں۔

پی ایف ایم ایس ادائیگی اور فنڈ کے فلو کی ٹریکنگ، مانیٹرنگ، اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ وغیرہ کی الیکٹرانک پروسیسنگ کے لیے ایک مکمل سالیوشن ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے پی ایف ایم ایس اکتوبر 2015 سے اختیار کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے اب تک 34 ہزار کروڑ روپے الیکٹرانک طریقے سے منتقل کیے جاچکے ہیں۔ اب سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈیجیٹل ہوجانے سے 18-2017 کے دوران اس وزارت اور سی پی ڈبلیو ڈی کی الیکٹرانک ادائیگی تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے ہوجائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More