نئی دہلی۔۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی میں ایک عمارت کے منہدم ہوجانے کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کے لئے اپنے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ‘‘ ممبئی میں ایک عمارت کا منہدم ہوجاناواقعی افسوسناک ہے۔ اس واقعہ میں اپنی جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے میں اپنی تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔’’