20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آنگن واڑی ورکروں کو قومی سطح کے ایوارڈ زسے نوازا

श्रीमती मेनका संजय गांधी ने आंगनवाड़ी कार्यकर्ताओं को राष्‍ट्रीय पुरस्‍कार प्रदान किये
Urdu News

نئی دہلی۔ خواتین اور بچوں کی وزیرمحترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج نئی دہلی میں آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت بچوں کی ترقی اور متعلقہ شعبوں میں قابل قدر رضا کارانہ خدمات انجام دینےکے اعتراف میں آنگن واڑی ورکروں کو قومی سطح کے ایوارڈز سے نوازا۔ سال 2016-17 کے لئے کل 51 آنگن واڑی ورکروں کو آج یہ ایوارڈز عطا کئے گئے۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈز سالانہ دیئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے سبھی ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی اور ان سے زور دے کر کہا کہ وہ آئی سی ڈی ایس خدمات انجام دیتے ہوئے بچوں کی ترقی، سماج اور معاشرے کو تحریک دینے اور عوامی بیداری پھیلانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔ محترمہ مینکا گاندھی نے مزید کہا کہ آنگن واڑی ورکرز اور آنگن واڑی معاون عملہ بچوں کی ترقی میں ا ہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی اہم ترین ذمہ داری ملک بھر میں پہلے صف میں رہنے والے ان آنگن واڑی ورکروں کو دی جاتی ہے۔

محترمہ مینکا گاندھی نے کہا کہ ابھی تک آنگن واڑی ورکروں کا رول بالعموم بچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے غذا کی تقسیم کے اردگرد محدودتھا۔ تاہم اب حکومت کے رویے میں تبدیلی آرہی ہے اور وہ آنگن واڑی کو پری اسکول یعنی اسکول سے پہلے کے تعلیمی مراکز میں تبدیل کرنے پر زور دے رہی ہے۔ اس کانتیجہ ہے کہ آنگن واڑی ورکروں کو پری اسکول ٹیچرز کی حیثیت سے تربیت فراہم کرانے کے لئے ایک وسیع مہم کی شروعات کی جارہی ہے۔

فی الحال ملک بھر میں واقع 14 لاکھ آنگن واڑی مراکز میں تقریباً 27 لاکھ آنگن واڑی ورکرز اور معاون عملہ ہیں۔

اس سے قبل آنگن واڑی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیرمملکت محترمہ کرشنا راج نے کہا کہ آنگن واڑی بڑے پیمانے پر سوچھ بھارت مشن میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ کام ایسے ہوسکتا ہے جب تغذیہ کو صفائی ستھرائی سے باہم مربوط کردیا جائے۔ علاوہ ازیں بچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کو صاف ستھرے ماحول میں غذا فراہم کی جائے۔ انہوں نے ایوارڈ پانے والے افراد سے زور دے کر کہا کہ وہ دیگر لوگوں کے لئے مثالی بن جائیں اور آئی سی ڈی ایس کے تحت عمدہ معیار کی خدمات دینے کے لئے انہیں تحریک دیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب راکیش سریواستو نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ وزارت آنگن واڑی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

اس سلسلے میں کئے گئے تازہ ترین اقدامات میں پورے ہندوستان میں پردھان منتری ماترووندنا یوجنا کی توسیع، آنگن واڑی ورکروں کے لئے الیکٹرانک طریقے سے اعزازیئے کی ادائیگی ،نوخیز بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کی اسکیم( ای سی سی ای) کے لئے رہنما اصول، غذا کی قلعہ بندی اور ای۔ لرننگ پورٹل جیسے امور شامل ہیں۔

قومی سطح کے ایوارڈ ہیں 25000 روپئے نقدی اور ایک توصیفی سند، جب کہ ریاستی سطح کے ایوارڈز میں 5000 روپے نقدی اور ایک توصیفی سند دیئے جاتے ہیں۔ اس کے لئے وضع کردہ رہنما خطوط کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ نامزد آنگن واڑی ورکروں کو قومی سطح کے ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔ اس میں ریاستی سطح کے ایوارڈ یافتگان شامل نہیں ہوتے ہیں۔ قومی سطح پر نامزد آنگن واڑی ورکروں کی تعداد ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے طول وعرض اور آئی سی ڈی ڈی ایس آپریشن پر منحصر ہے۔ قومی اور ریاستی سطح پر آنگن واڑی ورکروں کو انعام دینے کی یہ اسکیم سال 2000-01 میں شروع کی گئی تھی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More