12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ کی جانب سے عوام کو عیدالاضحی ٰ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی ،یکم ستمبر: صدرجمہوریہ ہند جناب را م ناتھ کووند نے اہل وطن کو عیدالاضحی ٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ‘‘عید الاضحی ٰ کے موقع پرمیں اپنے تمام اہل وطن خصوصاًاپنے مسلم بھائی بہنوںکو،بھارت ا وربیرون بھارت، اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔

آئیے ہم سب اس موقع پراپنے آپ کو ازسرنوجذبہ صداقت ، ایثار،قربانی اور خدمت خلق کے لئے جو اس تیوہار کا نچوڑ ہے ،   وقف کریں ۔  خداکرے یہ  منفرد تیوہار ،ہماری ملی جلی ثقافت کو تقویت بخشے  ، یکجہتی اور باہمی اتحاد کو مستحکم بنائے اور ہم سب کو بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرنے کی توفیق عطاکرے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More