17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پولیس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ کی بیورو کی نئی ہیڈ کواٹر عمارت کا افتتاح کیا

श्री राजनाथ सिंह ने पुलिस अनुसंधान एवं विकास ब्‍यूरो के नए मुख्‍यालय भवन का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج یہاں وزارت داخلہ کے پولیس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ کے بیورو کی نئی ہیڈ کواٹر عمارت کا افتتاح کیا۔

عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے پروجکٹ کے بروقت مکمل ہونے کے لئے بیورو اف پولیس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ اور این بی سی سی کی کوششوں کی ستائش کی انہوں نے سازگار اور مثبت ماحول کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ یہاں کام کرنے والے عملے کو بہتر کارکردگی کے لئے متحرک کرے گا۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے کچھ عہدوں کا تنخواہ کا ڈھانچہ بے ترتیب ہے اور اسے درست کیے جانے کی ضرورت ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ وزارت داخلہ دیگر تربیتی اداروں کی طرح 30 فیصد کے ترغیب کے لئے بی پی آر این ڈی کی درخواست پر غور کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افسران خود با خود اس ادارے میں شامل ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اترپردیش کے ڈی جی پی سل کھان سنگھ کو بہترین پولیس ٹرینر کے لئے مرکزی وزیر داخلہ کا میڈل بھی پیش کیا انہوں نے ڈی پی آر این ڈی کے افسروں کو پولیس میڈل بھی عطا کئے ۔میڈل پانے والے افسروں کے نام اس طرح ہیں: انسپکٹر جنرل این پی ایم ڈاکٹر نرمل کمار آزاد ، پی ایس او (ڈبلیو)سنجے شرما ، اسیسٹنٹ ڈائریکٹر آر اینڈ سی اے ڈاکٹر ایس کارتھکیان ، ڈپٹی ایس پی، سی ڈی ٹی ایس جے پور رنویر سنگھ گہلوت ، اسیسٹنٹ سی ڈی ٹی ایس حیدر آباد سدھاکر دیشمکھ ۔

اس موقع پر بی پی آر این ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر میرن سی بوروانکر نے ہندوستان کی پولیس کی تحقیق اور جدید کاری ے شعبوں مین بی پی آر این ڈی کی حصولیابیوں کا ذکر کیا ہے ۔ڈائریکٹر انتظامیہ وی ایچ دیشمکھ نے بی پی آر این ڈی کی نئی پہل ای استاد ٹریننگ ای پورٹل کا تعارف کرایا جسے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لانچ کیا تھا۔ راجناتھ سنگھ نے 1 جنوری 2017 کو پولیس ادارے سے متعلق اعداد شمار کے بارے میں وولیوم بھی جاری کی تھی۔

نوتعمیر شدہ عمارت کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے این بی سی سی کے سی ایم ڈی ڈاکٹر اے کے متل نے کہا کہ نئی ہیڈکواٹر عمارت تقریباََ 100 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے یہ عمارت نیشنل بلڈنگ کنشٹرکشن کاپوریشن انڈیا لمیٹد نے تیار کی ہے۔ اس عمارت نے بہت سی جدید سہولتیں موجود ہیں جن میں آرٹ، آڈوٹوریم 250 لوگوں کے بیٹھنے کی صلاحیت نو بڑے او ر چھوٹے کانفرنس / سنڈیکیٹ ہال، ساڑھے تین لاکھ کتابیں رکھنے والی جدید لائبریری ، انڈسٹریل کچن کے ساتھ ہاسٹل سہولیات اور 52 جڑواں سیٹ والے کمرے شامل ہیں۔بی پی آر اینڈ ڈی ہیڈ کواٹر س پوری طرح ایئر کنڈیشن ہیں اور اس میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کا انتطام ہے اس عمارت کی تعمیر میں آلودگی سے پاک ضابطے اپنائے گئے ہیں۔کیمپس میں کافی ہریالی ہے ۔این سی آر بی بلاک سمیت بی پی آر اینڈ ڈی میں ملازمین کی تعداد 500 سے زیادہ ہےجن کے لئے موڈیولر ورک سٹیشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں انڈسٹریل کچن اور آفیسرس لان کے ساتھ جدید کیفیٹریا بھی ہے۔

پڈوچیری کی لفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر کرن ویدی ، آئی بی کے ڈائریکٹر راجیو جین ، مختلف سی پی اوز / سی اے پی ایف ایس کے سربراہ اور دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More