16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئندہ اکتوبر سے 6 زونل ہیلپ لائن شروع ہوں گے : رام ولاس پاسوان

Urdu News

نئی دہلی۔ امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیرجناب رام ولاس پاسوان نے آج نئی دہلی میں قومی صارفین کے ہیلپ لائن(این سی ایچ)  کی جانکاری دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پاسوان نے کہا کہ اگلے اکتوبر سے 6 زونل ہیلپ لائنوں  کا آغاز کیا جائے گا۔  ہر زونل  ہیلپ لائن میں 10 صارفین ڈیسک  ہوں گے۔  اس طرح، 60 صارفین ڈیسک ، ملک میں قومی صارفین کے ہیلپ لائن کے علاوہ، اضافی طور پر  کام کریں گے۔

جناب پاسوان نے بتایا کہ پہلے کے 14 این سی ایچ کاؤنٹر صارفین کی شکایتوں کو دور  کرنے کے لئے کام کررہے ہیں ، اب اس میں 60 سے زائد کا  اضافہ ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پہلے قومی صارفین ہیلپ لائن  میں    ریسپانس کا اوسط وقت تقریبا 7 منٹ تھا، جو اب تقریبا فوری طور پر دستیاب ہے۔

وزیر موصوف  نے مزید بتایا کہ قومی صارفین ہیلپ لائن  پر شکایات درج کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر  تین گنا ہوگئی ہے۔  قومی صارفین ہیلپ لائن  سے 2014 میں صارفین  کی جانب  سے 1.30 لاکھ شکایات موصول ہوئی تھیں  اور اب 2017 میں بڑھ کر 3 لاکھ ہوگیاہے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مارچ 2018 تک 18 ریاستوں کو قومی صارفین ہیلپ لائن سے  جوڑ دیا جائے گا  ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More