16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے ناویکا ساگر پریکرما کو ہری جھنڈی دکھائی

Urdu News

نئی دہلی۔؛ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستانی بحری جہاز (آئی این ایس وی تارینی) جس کا عملہ خواتین پر مشتمل ہے، کو آج گوا میں دوپہر ایک بجے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ہندوستان کی پہلی بحری ٹیم ہے جس کی سبھی افسران خواتین ہیں۔ یہ ٹیم آئی این ایس وی تارینی میں دنیا کا سفر کرے گی۔ مذکورہ ٹیم کے اپریل 2018 میں سفر کی تکمیل پر واپسی ہونے کی توقع ہے۔ یہ سفر پانچ مرحلوں پر محیط ہوگا   اور چار بندرگاہوں مثلاً فریمینٹل (آسٹریلیا)، لٹلٹن (نیوزی لینڈ)، پورٹ اسٹنلے (فاکلینڈ) اور کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) میں اس کا قیام ہوگا۔

مذکورہ ٹیم کو ہری جھنڈی دکھانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گوا کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر پاریکر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل سنیل لامبا، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل اے آر کروے، جنوبی بحری کمان کے وائس ایڈمرل آر ہری کمار، عملہ خدمات کے کنٹرولر آئی ایچ کیو وزارت دفاع (بحریہ) اور بحریہ کے دیگر سینئر اور سبکدوش افسران اور سویلین اہم شخصیات بشمول آئی این ایس تارینی کی ٹیم کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

گوا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ملک کے لیے تاریخی دن ہے۔ جو کہ دنیا کے لیے سمندری سفر کی تاریخ کی ایک مثال ہے۔ ہماری خواتین کچھ ایسا کرنے جا رہی ہیں جس کے بارے میں دنیا نے سوچا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے لیے میں ہندوستانی بحریہ، لیڈروں کی ان خواتین کی حوصلہ افزائی اور تربیت دینے کے لیے ستائش کرتی ہوں۔ انہوں نے اس اہم تقریب میں اپنی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی عزت افزائی محسوس کی۔ انہوں نے ٹیم کے کامیاب سفر کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More