16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے پی پی راؤ کی موت پر اظہار تعزیت کیا

Urdu News

 نئیدہلی، ستمبر۔نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سینئیر وکیل  اورماہر قوانین آئین جناب پی پی راؤ کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔اپنے ایک اپیغام میں جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ  جناب پی پی راؤ کے ساتھ  ان کی رفاقت  ، ان کی عوامی زندگی کے آغازسے ہی رہی تھی ، کیونکہ وہ بھی ریاست متحدہ آندھر اپردیش  کے نیلور ضلع   کے رہنے والے تھے ۔ جنا ب پی پی راؤ کو  1991  میں  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2006  میں پدم بھوشن ایوارڈ سے  بھی نوازا گیا تھا ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند کا پیغام تعزیت حسب ذیل ہے :

          ’’ مجھے ایک معروف  ماہر قوانین آئین  اور سینئر وکیل جناب پی پی راؤ کی موت کی خب سے شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ جناب راؤ کے ساتھ میری رفاقت ،میری عوامی زندگی کے آغازسے ہی تھی ، کیونکہ وہ بھی ریاست متحدہ آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے رہنے والے تھے ۔     وہ ملک میں آئینی قوانین کے سب سے بڑے ماہر تسلیم کئے جاتے تھے ۔جولائی 2017  میں  ان کی وکالت کے 50سا ل مکمل ہوئے تھے ۔

          جناب پی پی راؤ کو 1991 میں   سپریم کورٹ بار  ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا تھا ۔انہیں  2006  میں پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا تھا۔

          میں  ان کےسوگوار کنبے کو  ان کی موت پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کی آتما کی شانتی کے لئے ملک وقوم کے ساتھ دعاگو ہوں ۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More