20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شامی وفد کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

Syrian delegation meets Union Home Minister
Urdu News

نئی دہلی ، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں جمہوریہ شام کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد بدر الدین محمد عابد حسن سے ملاقات کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مفتی اعظم کا خیر مقدم کیا اور دہشت گردی اور سلامتی سمیت وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جناب راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی کی سبھی شکلوں کے خاتمے کے لیے ہندوستان کے تعاون کا یقین دلایا اور ہندوستان اور شام کے درمیان دیرینہ دوستی کو یاد کیا۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس طرح کے دوروں سے دو فریقی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انھوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ شام میں جلد ہی امن واستحکام بحال ہوگا۔

شام کے مفتی اعظم نے مرکزی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی سیکولر اسناد کی ستائش کی۔ مفتی اعظم  ہندوستان کی کثرت میں وحدت کی خصوصیت سے خاص طور پر مسرور ہوئے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون دے گا۔

وزیر داخلہ نے مفتی اعظم کے اس طرز فکر کی ستائش کی اور ہندوستان کا دورہ کرنے کے لیے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More