20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Chief Executive of Afghanistan calls on the President
Urdu News

نئی دہلی؍ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر عبداللہ کا بھارت میں خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت انہیں بے حد قریبی دوست تصور کرتا ہے۔ ہم اس بات بے لوث قیادت کی قدر کرتے ہیں جو انہوں نے مشکل وقت میں افغانستان کو دی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف افغانستان کو ایک کلیدی ساجھیدار سمجھتا ہے ، بلکہ ایک ایسا ملک سمجھتا ہے جو دل کے بے حد قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے عوام کے تبادلوں نے بھارت-افغانستان تعلقات کے لیے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور کی کہانی کابلی والا ہرہندوستانی کے دل میں بستی ہے۔ ہر ہندوستانی کابل کے لوگوں پر مکمل اعتمادرکھتاہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان ایک نئی ترقیاتی ساجھیداری کا اعلان اس مہینے کے شروع میں کیا گیا۔ دونوں ممالک افغانستان میں سماجی-اقتصادی ترقی میں مدد کے لئے جدید قسم کے ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام کررہے ہیں۔ بھارت ہر ممکن طریقے سے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی قوتوں سے لڑنے میں افغان قومی دفاع اور سیکورٹی فورسیز کی ذریعے پیس کی گئی عظیم قربانی کا تہہ دل سے احترام کرتا ہے۔ ہم افغانستان میں بھارتی شہریوں، ہمارے مشن اور قونصل خانوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ان کے مقروض ہیں۔ بھارت سرحد پار کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے جو افغانستان کے عوام کی خلاف کی جارہی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کے عوام طویل عرصے سے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے کئی نسلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ ہم امن کے لیے ان کی خواہش کے ہمدردی رکھتے ہیں۔ ہم امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے افغانستان کی عوام اور حکومت کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More