16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی اے میں دیہی وزارت کے بجٹ میں بے پنا ہ اضافہ : نریندر سنگھ تو مر

Steep hike in Rural Ministry budget under NDA-Narendra Singh Tomar
Urdu News

نئی دہلی،  دیہی ترقی کے وزیر جناب نریندر سنگھ تو مر نے آ ج یہاں زور دے کر کہا کہ ان کی وزارت کے بجٹ میں بے پنا ہ اضافہ ہوا ہے اور وزارت کی تمام اہم اسکیمو ں میں معقول تخصیص کی گئی ہے ۔ وزیر موصوف نے آ ج یہاں نا مہ نگا روں کے ساتھ بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ 13-2012 کے دوران وزارت کا بجٹ 50،161 کروڑ روپئے (مجموعی گھریلو پیدا وار کا 0.50 فیصد)تھا لیکن 17-2016 کے دوران بجٹ بڑھ کر 95096 کروڑ روپئے ہو گیا جو کہ جی ڈی پی کا 0.63 فیصد ہے ۔ ایم جی این آر ای جی اے  کی اصل اور اہم اسکیموں کا ذکر کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دیہی روزگار اسکیم کے لئے بجٹ، 12-2011 کے تقریباً 37 ہزار کروڑ روپئے سے بڑھ کر 17-2016 میں تقریبا ً 58 ہزار کروڑ روپئے ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت این ڈی نریگا کی تشکیل نو کے بعد روا ں ما لی سال کے دوران 235 کروڑ افرادی دنوں کے روزگار پیدا کئے گئے جو کہ گذشتہ 5 برسوں کے دوران سب سے زیا دہ ہے ۔ پھر بھی اسکیم کے تحت تقریباً 2 کروڑ اسا سے بنا ئے گئے جن کی تفصیلات سرکاری ڈومین میں موجود ہیں ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے وزیر موصوف نے کہا کہ اجرتی مزدوروں کی 85 فیصد ادا ئیگی 15 دنوں کے اندر کی گئی ہیں اوران میں 96  فیصد ادائیگی ڈی بی ٹی کے ذریعہ کی گئی ہے ۔

جناب تومر نے یہ بھی بتا یا کہ پردھان منتری گرام سڑک یو جنا (پی ایم جی ایس وایٔ)کا احاطہ گذشتہ تین برسوں کے دوران 64 فیصد سے بڑھا کر 81 فیصد تک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2019 تک صد فیصد دیہی سڑکوں کے رابطے کے ساتھ یہ اسکیم مکمل ہو جا ئے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ وزارت پردھا ن منتری آواس یو جنا کے تحت ما رچ 2018 تک 51 لا کھ گھروں کی تعمیر کا کام مکمل کر لے گی ۔

جناب تومر نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت ریا ستوں / مرکز کے زیر انتظام علا قوں کی حکومتوں اور تمام متعلقہ وزارتوں کے ساتھ شرا کت میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2017 تک ملک کی ہر ایک گرام پنچا یت میں گرام اسمردھی اینوم سوستھا پکھواڑہ کا اہتمام کر رہی ہے ۔

انہوں ے کہا کہ اس پہل کا مقصد ٹھوس سرکا ری معلوماتی مہم کے ذریعہ مزید شفا فیت لا نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے علا وہ اس کا مقصد معاشی سر گرمیوں اور ترقی کے موضوع پر عوا می رابطے کو قائم کر نا ہے ۔ اس سےخواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعہ  میدانی سطح پر ترقی کی تصدیق کو بھی اور سما جی جا نچ کا نظام مستحکم ہو گا ۔

15 دن تک چلنے والے اس پروگرام کے دوران گرام سبھا ئیں 2 اکتوبر 2017 کو گرام پنچا یتوں میں تمام با لغ افراد خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کی فعال شرا کت کے ساتھ گا ندھی جینتی کا اہتمام کریں گی ۔سما جی عمل  اور عوامی معلومات کے لئے مخصوص سر گرمیوں کو یقینی بنا نے کی ٹھوس کو ششیں کی گئی ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More