20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل کے وزیر بریندر سنگھ نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ صفائی ستھرائی کو اپنی عادت بنائیں

Steel Minister Shri Birender Singh exhorts the employees to make cleanliness a habit for life
Urdu News

نئی دہلی، اسٹیل کی وزارت 15؍ستمبر سے 2؍اکتوبر 2017 کے درمیان مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرکے ’’ سووچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔

اسٹیل کے وزیر جناب بریندر سنگھ نے 27؍ستمبر 2017 کو منعقد ایک تقریب کے دوران کوآرڈینیشن سیکشن کے ٹیم کے ارکان کو، جسے سب سے صاف سیکشن قرار دیا گیا ہے، ایوارڈ پیش کئے۔ وزیرموصوف نے ایوارڈ پانے والوں کو مبارکباد دی اور تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کی جگہوں پر اوراپنے گھروں میں  صفائی ستھرائی کو  ایک مستقل عادت بنا ئیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے صفائی ستھرائی کی مہم کو ایک نئی توانائی اور سمت عطا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک صاف ستھرا بھارت تعمیر کرنا ہے، جو ہم سب کیلئے صحت، خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے گا۔ انہوں نے وزارت کے ملازمین کی ہمت افزائی کی کہ وہ مہم میں   اپنی سرگرم شرکت کو جاری رکھیں ا ور اس مہم کو پورے ملک میں ایک عوامی تحریک بنانے میں مدد دیں۔جناب سنگھ نے کہا کہ ہمارے ذہنوں اور ہمارے رویوں میں تبدیلی ضروری ہے اور ایسی تبدیلی کے بعد ہی چیزوں میں بہتری آئے گی۔ وزیرموصوف نے ہدایت دی کہ ان کی وزارت کے تحت آنے والی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کو ایک ایک کر کے ہر مہینے سووچھتا سرگرمیاں انجام دینی چاہئے تاکہ سووچھتا کی روح کو زندہ رکھا جا سکے۔

اس سے پہلے 19؍ستمبر 2017 کو سووچھتا کے موضوع پر ایک تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔

وزارت کے تحت  آنے  والی سرکاری سیکٹر کی کمپنیاں اپنے اپنے شہروں کے اسکولوں، فیکٹری کے کیمپس وغیرہ میں سووچھتا سے متعلق تقریبات کا اہتمام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

  • کمپنی کے احاطے کے علاوہ قریبی ٹاؤن شپ میں صفائی  ، کمپنی کے اسپتالوں، شاپنگ کمپلیکس اور مارکیٹ کمپلیکس وغیرہ میں صفائی ستھرائی۔
  • صفائی ستھرائی  اور سینیٹیشن وغیرہ  میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر قریبی آبادی میں صفائی ستھرائی کی ذمہ داری لینا۔
  • پلاسٹک کو استعمال نہ کرنے سے متعلق بیداری پیدا کرنا اور ذاتی صفائی ستھرائی پر زوردینا۔
  • اسکولی بچوں اور مختلف وارڈوں کے ملازمین کیلئے سلوگن، نظم، پوسٹر یا مضامین لکھنے کے مقابلوں کا انعقاد۔
  • اسکولی بچوں یا وارڈ کے ملازمین کیلئے مباحثوں اور سوال وجواب کے پروگراموں کا انعقاد۔
  • سووچھ بھارت کی ضرورت پر زور دینے کیلئے ملازمین کی ورکشاپس کا انعقاد۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More