16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کل مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Urdu News

  نئی دہلی۔  صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کل مہاراشٹر کے (شرڈی اور ممبئی) کا دورہ کریں گے۔

شرڈی میں صدر جمہوریہ شرڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے اور شرڈی سے ممبئی کے لیے پرواز کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ بعد میں وہ شری سائیں بابا کی سمادھی کی صد سالہ تقریب کا بھی افتتاح کریں گے۔

ممبئی میں صدر جمہوریہ دلی واپسی سے پہلے شہری مہاراشٹر کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کا اعلان کرنے سے متعلق منعقد ہونے والی ایک تقریب میں حصہ لیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More