نئی دہلی۔؛ چھوٹے برآمد کنندگان نے ضروری بینک گارنٹی کے ساتھ بونڈ پیش کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کو حکومت کے نوٹس میں لایا ہے۔ اس کے پیش نظر جی ایس ٹی کے تحت برآمدات کی راہ ہموار کرنے کے لیے بونڈ کی جگہ انڈرٹیکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اشیاء اور خدمات یا دونوں کی برآمدات کی اجازت دی جا سکے۔ اس کے لیے بینک گارنٹی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
مذکورہ اقدام سے نقدی میں رکاوٹ کے مسئلے کو حل کیا جا سکے گا۔ مزید اقدامات زیر غور ہیں۔