نئی دہلی۔یکم نومبر صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے گاندھی جینتی کے موقع پر قوم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ گاندھی جینتی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار اور اقدار کے تئیں خود کو از سر نو وقف کرنے کا موقع ہے ۔سادہ زندگی گزارنے اور اخلاق کی تعلیم دینے والے گاندھی جی نے اپنی قیادت کے ذریعہ ملک کو ایک نئی سمت عطا کی ۔ عدم تشدد اور پرامن بقائے باہمی کا ان کا فلسفہ آج کے دور میں مزید اہمیت کا حامل ہوگیا ہے ۔ چرخا ، کاتنے والے چکر اور کھادی کے علامتوں کے ذریعہ انہوں نے خود انحصاری اور محنت کی عظمت کا پیغام دیا ۔ صفائی و ستھرائی صرف صفائی کرنے والے عملوں اور حکومتی محکموں کی ذمہ داری نہیں ہے ۔ آج ہندوستان ‘سوچھتا ہی سیواہے’ مہم کے ذریعہ صفائی و ستھرائی کے لیے ایک فیصلہ جنگ لڑ رہا ہے ۔ گاندھی جی کا یقین تھا کہ صفائی خداسے قریب کرتا ہے ۔ انہوں نے صفائی کے تین پہلو ؤں کا تصور پیش کیا – ذہن کی صفائی ، جسم کی صفائی اور گرد و پیش کی صفائی ۔ آئیے ہم سب مل کر عوامی صفائی ، ذاتی صفائی اور ماحولیاتی صفائی کو یقینی بنانے کا عہد کریں ۔
یہ ایک کثیر شراکتی قومی تحریک ہے ۔ سوچھ بھارت مشن کے اہداف کو تیزی حاصل کرکے گاندھی جی کو ان کے یوم پیدائش پر حقیقی خراج عقیدت پیش کریں گے ۔