نئی دہلی، ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہماچل پردیش کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ انہوں نے ریاست کے علاقے بلاس پور میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (اے آئی آئی ایم ایس ) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔واضح ہوکہ 750 مریضوں کے بستر والے اس اسپتال کی تعمیر میں 1350 کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ اس اسپتال میں صحت کی جانچ کے ساتھ ساتھ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کی طبی تعلیم بھی فراہم کرائی جائے گی۔ مزید برآں اس اسپتال میں نرسوں کی تعلیم وتربیت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صحت کی ابتدائی جانچ کے لئے ڈجیٹل نرو سینٹر کے آغاز پر ایک کتبے کی بھی نقاب کشائی کی ۔
وزیراعظم نے ہماچل پردیش کے شہر اونہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی کا بھی سنگ بنیادرکھا ۔اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے کانگڑہ کے کندروری علاقے میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ (ایس اے آئی ایل ) کے پراسیسنگ یونٹ کا بھی افتتا ح کیا ۔