نئی دہلی، ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کی اجلاس میں میانما کے شہر یامیتھن میں واقع وومینس پولیس ٹریننگ سینٹر کی تازہ کاری کے لئے ہند اور میانما کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دے دی گئی ۔ اس مفاہمت نامے میں یامیتھن میں وومین پولیس ٹریننگ کی تازہ کاری کا کام شامل ہے تاکہ میانما کی سرکار کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے اور پولیس فورس کو حکومت ہند سے تکنیکی اور مالی امدا د کی فراہمی کے ذریعہ اہلیت سازی میں مدد دی جاسکے ۔
3 comments