16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے دوارکا دھیش مندر میں پرارتھنا کی ، عوامی اجلاس سے خطاب کیا

PM offers prayers at Dwarkadheesh Temple; addresses public meeting in Dwarka
Urdu News

نئی دہلی۔؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوارکا کے دوراکادھیش مندر میں پرارتھنا کر کے گجرات کا دو روزہ دورہ شروع کیا۔

وزیراعظم نے اوکھا اور بیٹ دوارکا کے درمیان پل کے سنگ بنیاد رکھنے اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے آج دوارکا میں ایک نئی توانائی اور جوش دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جس پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ ہمارے قدیم ورثے سے پھر جڑنے کا ذریعہ ہے۔ اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار پیدا ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے ترقی ضروری ہے۔

انہوں نے  بنیادی ڈھانچے کی کمی کے باعث کچھ برسوں پہلے دوارکا کے لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی علیحدگی میں نہیں ہو سکتی۔ اگر ہمیں گجرات میں مزید سیاحوں کو متوجہ کرنا ہے تو ہمیں دوارکا جیسی جگہوں کا دورہ کرنے کے لیے سیاحوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ترقی کا ماحول تیار ہوتا ہے۔ ہم بندرگاہوں اور بندرگاہوں کے باعث ہونے والی ترقی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الانگ کو  ایک نئی زندگی دی گئی ہے اور وہاں کام کرنے والے ورکروں کی بہبود کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ساحلی سکیورٹی کو جدید بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے دوارکا کے دیوبھومی میں ایک ادارہ قائم کیا جائے گا۔

جی ایس ٹی کونسل میں کل اتفاق رائے سے لیے گئے فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا جب حکومت پر اعتماد ہے اور جب پالیسیاں اچھے ارادے سے بنائی جا رہی ہیں تو یہ فطری ہے کہ ملک کے مفاد میں لوگ ہماری حمایت کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی خواہشات کو پورا کرنا چاہتی ہے اور غریبی سے لڑنا چاہتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی طرف متوجہ ہو رہی ہے اور لوگ یہاں سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہندوستان کی ترقی میں گجرات سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔ میں حکومت گجرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More