نئی دہلی۔؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب کندن شاہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کندن شاہ کی رحلت سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔ عام لوگوں کی زندگی اور جدوجہد کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیے گئے طنز و مزاح کے لیے وہ ہمیشہ یاد کیے جائیں گے ۔ میرے خیالات ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح کو سکون حاصل ہو۔