16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے سی این جی صارفین کے لئے پری پیڈ اسمارٹ کارڈ جاری کیا

Shri Dharmendra Pradhan launches IGL prepaid smart card (Retail and Fleet) for CNG consumers
Urdu News

 نئی دہلی۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے محکمہ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ پری پیڈ اسمارٹ کارڈ( خردہ اور مجموعی) جو آئی جی ایل نے سی این جی صارفین کے لئے جاری کیا ہے وہ آسانی سے فراہم ہوگا اور لوگوں کو سی این جی اسٹیشنوں پر لین دین کرنے میں وقت کی بچت کا باعث ہوگا۔آج یہاں کارڈ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جی اے آئی ایل اور آئی جی ا یل کا ایک اہم قدم ہے۔ جس سے دہلی کے شہریوں کی زندگی آسان ہوجائے گی۔ جناب پردھان نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل انڈیا مہم کا ایک حصہ ہے جس کا تصور وزیراعظم نریندر مودی نے پیش کیا تھا تاکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک کو آگے لے جایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت صارفین کو ٹیکنالوجی اور دیگر طریقوں  کے استعمال کے ذریعہ  ایسی صورت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ ان کا وقت بچے اور صارفین کی خدمات تک ان کی آسانی کے ساتھ رسائی ہوسکے۔

ماحولیاتی کثافت کے چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ دہلی میں کثافت کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ اس کے بجلی گھروں، صنعتی یونٹوں اور گھروں نیز ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے ا یندھن کو صاف ایندھن سے تبدیل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھانے پکانے اور ٹرانسپورٹ کے لئے صاف ستھری سی این جی اور پی این جی فراہم کرنے کے اپنے عہد کی پابند ہے تاکہ صارفین کی آسانی کے لئے گیس پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

جناب پردھان نے آئی جی ایل کے افراد اور کچھ دیگر لوگوں کو اسمارٹ کارڈ بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے سی این جی اسٹیشن پر ایندھن  کی خریداری کے سلسلے میں لین دین کے لئےاسمارٹ کارڈ کے استعمال کو دیکھا۔

اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کی تقریب میں دہلی کے ممبران پارلیمنٹ جناب منوج کمار تیواری اور جناب پرویش ورما ‘‘ جی اے آئی ایل’’( انڈیا) لمٹیڈ کے چیئرمین اور مینجمنٹ ڈائریکٹر جناب بی سی ترپاٹھی، آئی جی ایل کے مینجمنٹ ڈائریکٹر جناب ٹی ایس رنگا ناتھن، سینئر افسران، ٹرانسپورٹرس اور سی این جی کے بعض صارفین بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More