17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم آیوروید کے موقع پر وزیراعظم نے نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کو قوم کے نام وقف کیا

PM dedicates All India Institute of Ayurveda to the nation
Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید قوم کے نام وقف کیا۔ ملک کا پہلا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کو ایمس کے خطوط پر قائم کیا گیا ہے۔ آیوش کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر اے آئی آئی اے آیوروید کے روایتی علاج اور علاج معالجہ کے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کے درمیان تال میل پیدا کرے گا۔ آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سری پد نائک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نے نریندر مودی نے دھنوَنتری جینتی کو آیووید دیوس کے طور پر منانے کیلئے اجتماع کو مبارک باد دی۔ انہوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید قائم کرنے کیلئے آیوش کی وزارت کو مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ قومیں اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتیں جب تک وہ اپنی تاریخ اور وراثت کی قدر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قومیں اپنی وراثت کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں وہ اپنی شناخت کھودیتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب بھارت آزاد نہیں تھا اس وقت اس کے علم اور روایات کو ، جیسے یوگا اور آیوروید کو  کم تر کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے ہر ضلع میں آیوروید اسپتال قائم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں 65 سے زیادہ  آیوش اسپتال تیار کئے گئے ہیں۔

 اپنے خیر مقدمی خطبے میں جناب سری پد یسو نائک نے اعلان کیا کہ حکومت اگلے پانچ برسوں میں آیوروید کی سہولیات میں تین گنا اضافہ کرنے کی خاطر پرائیویٹ سیکٹر کی سرگرم شرکت کے ساتھ کوششیں کرے گی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ بھارت 2022 میں اپنی آ زادی  75ویں سالگرہ منائے گا اور اس موقع پر ہم اگلے پانچ برسوں میں آیوروید کی سہولیات میں تین گنا اضافہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جناب نائک نے مزید کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے وسیع سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ کہ حکومت آیوروید کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی ہمت افزائی کررہی ہے۔ انہوں نے آیوروید کے طریقہ علاج کے ڈاکٹروں، طلباء اور آیوروید کے ماننے والوں سے اپیل کی کہ وہ اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، سووستھ بھارت- سوچھ بھارت اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آیوش مان بھارت کے خواب کو پورا کیا جاسکے۔

وزیر موصوف نے اجتماع  کو آیوروید اور دوسرے علاج کے متبادل نظام کے بارے میں ان کی وزارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات سے مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں آیوروید پر لوگوں کے اعتماد اور دلچسپی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر تک میں آیوروید اسپتالوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وزارت نے اس قدیم طبی نظام میں دواؤں اور علاج کا معیار قائم کرنے کیلئے آیوروید اسٹینڈرڈ گائڈ لائن شائع کی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی ادویات کا فارماکوپیا کمیشن دواؤں کا معیار طے کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔

جناب سری پد یسونائک نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارتی طبی نظام کو مقبول بنانے کیلئے وزارت نے 29 ملکوں میں آیوش کے معلوماتی شعبے کھولے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے ملکوں میں آیوروید کی چیئرس بھی قائم کی گئی ہیں۔وزارت نے آیوروید اور یوگا کی ترقی کیلئے امریکہ کی نیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ’’آیورودیدک معیاری علاج سے متعلق رہنما خطوط‘‘ کا بھی اجراء کیا۔ یہ رہنما خطوط آیوش کی وزارت نے تیار کئے ہیں۔ وزیراعظم نے پونے کے راما منی آینگر میموریل یوگا انسٹی ٹیوٹ کو یوگا ایوارڈ سے نوازا، جس کا اعلان یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔

 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) 10.015 ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے،جس پر 157 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ این اے بی ایچ سے منظور شدہ اسپتال ہوگا اور اس میں تعلیمی بلاک، او پی ڈی خدمات اور  اے آئی آئی اے کا اسپتالی بلاک کے علاوہ مفت دوائیں دی جاتی ہیں۔ فی الحال اسپتال کے بلاک میں جو خصوصی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ان میں نیورولوجی اور ڈی جنریٹیو ڈیزیز کیئر یونٹ، اعضاء اور انسانی ڈھانچے کی دیکھ بھال کا یونٹ، ذیابیطس اور ہاضمے اور الیرجی کی دیکھ بھال کا یونٹ، یوگا، پنچ کرما کلینک، کریاکلپ، ذیابیطس سے بینائی کو ہونے والے نقصان کے کلینک، کشارا ایوم انوشستر کرما، بانجھ سے متعلق کلینک کام کررہے ہیں۔ اس اسپتال میں پیتھولوجی، بائیو کیمسٹری، مائیکرو بائیو لوجی اور ریڈیولوجی کی لیباریٹری سہولیات موجود ہیں۔ اسپتال میں 200 مریضوں کے بھرتی کرنے کی گنجائش ہے۔

آیوش کی وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں، آیوش کے ریاستی ڈائریکٹوریٹ، تمام آیوروید کالجوں، تعلیمی اداروں، آیوش؍ صحت یونیورسٹیوں، آیوروید کی پریکٹس کرنےو الوں کی انجمنوں، آیور وید کی دوائیں بنانے والی صنعت اور تمام حامیوں اور بھارت اور بیرون ملک  آیوروید کے فریقوں کو 17 اکتوبر کو یوم آیوروید منانے کی اپیل کی ہے۔ آیوش نے یوم آیوروید کی تقریبات کے حصے کے طور پر عوامی لیکچر، سیمینار، نمائش اور ریڈیو پر مباحثے جیسی مختلف سرگرمیاں انجام دینے کی بھی اپیل کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More