16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خیراتی یا مذہبی ٹرسٹوں کے دوبارہ رجسٹریشن کے بارے میں انکم ٹیکس قوانین میں ترمیم کے لئے تبصرے اور تجویزیں بھیجی جاسکتی ہیں۔

Urdu News

نئی دہلی، مالی قانون 2017 کے مطابق ایک نئی دفعہ (اے بی) آمدنی ٹیکس 1961 کی دفعہ 12 اے کی ذیلی دفعہ (1) میں یکم اپریل 2018 سے شامل کی گئی ہے جس کے مطابق اس ٹرسٹ یا ادارے کو جسے قانون کی دفعہ 12 اے یا 12 اے اے کے تحت رجسٹریشن دیا گیا ہو، اگر اپنے مقاصد میں ترمیم کرتا ہے تو اور یہ ترامیم اس کے پہلے رجسٹریشن سے مطابقت نہیں رکھتیں تو اسے اس طرح کی ترمیمات کرنے کے 30 دن کے اندر اندر درخواست دیکر اپنا رجسٹریشن دوبارہ کرانا ہوگا۔

سال 2017 کے مالی بل کے ساتھ پارلیمنٹ میں مجوزا قانون کے بارے میں جو میمورنڈم رکھا گیا تھا، اس کے مطابق اگر کوئی ٹرسٹ یا ادارہ اپنے مقاصد میں ترمیم کرتا ہے تو اسے دفعہ 12 (1) (اے بی) کے تحت رجسٹریشن کے لئے پرنسپل کمشنر یا کمشنر کے پاس درخواست دینی ہوگی۔

قانون کی دفعہ 12 اے کے تحت کسی خیراتی یا مذہبی ٹرسٹ کے رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے کے ضابطے  انکم ٹیکس قانون 1962 کی دفعہ 17 اے میں دیئے گئے  ہیں۔ ضابطوں کے تحت خیراتی یا مذہبی ٹرسٹ کے رجسٹریشن کے لئے درخواست قانون کی دفعہ 12 اے کے تحت فارم نمبر 10 اے میں دی جائے گی۔

اس کے نتیجے میں قانون کی دفعہ 17 اے اور فارم نمبر 10 اے میں مناسب ترامیم کی جائیں گی۔اس سلسلے میں دفعہ 17 اے اور فارم نمبر 10 اے میں ترمیم کا مسودہ مرتب کرلیا گیا ہے اور انکم ٹیکس محکمے کی ویب سائٹ www.incometaxindia.gov.in  پر ڈال دیا گیا ہے تاکہ اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور عام لوگ اس پر تبصرے کرسکیں۔

ضابطوں کے مسودے کے بارے میں تبصرے اور تجاویز 27 اکتوبر 2017 تک برائے راست یا ای۔ میل dirtpl1@nic.in   کے ذریعہ بھیجی جاسکتی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More