17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت داخلہ، پولیس کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرے گی

Urdu News

 نئی دہلی؛ پولیس کا یادگاری دن ہر سال 21 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ مرکزی وزیرداخلہ جناب راجناتھ سنگھ پولیس میموریل گراؤنڈ میں کل، پولیس کے یادگاری دن کی پریڈ کا معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ  پولیس یادگار پر گل دائرہ نذر کریں گے اور خراج وعقیدت پیش کریں گے۔

یہ دن ان دس پولیس اہلکاروں کی یادمیں منایا جاتا ہے، جنھوں نے 1959 میں چین سے متصل ملک کی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی  تھیں۔

20 اکتوبر 1959 کو شمال مشرقی لداخ میں گرم  پانی کےچشموں پر تین فوجی دستے تعینات کئے گئے تھے۔ ان دستوں کو بھارتی مہم کو آگے بڑھانے کی تیاری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ یہ مہم لانک لا جارہی تھی۔ دو دستوں کے ارکان دوپہر تک گرم پانی کے  چشموں پر واپس آگئے، جبکہ دو پولیس کانسٹبلوں اور ایک پورٹر پر مشتمل تیسرے دستے کے ارکان واپس نہیں آئے۔ اس لاپتہ عملے کی تلاش میں اگلے دن صبح ہی دستیاب عملے کو روانہ کردیا گیا۔ ڈی سی آئی او کرم سنگھ کی قیادت میں گھوڑوں پر سوار تقریباً 20 پولیس اہلکار روانہ ہوگئے جبکہ دیگر عملہ تین گروپوں میں پیدل روانہ ہوا۔

تقریباً دو پہر تک ایک پہاڑی پر چین کا فوجی عملہ دکھائی دیا، جس نے جناب کرم سنگھ کی قیادت والے ان پولیس اہلکاروں پر گولی چلادی اور  گولے پھینکے۔ چونکہ ان کے پاس کوئی ڈھال نہیں تھی، لہذا ان میں سے زیادہ تر لوگ زخمی ہوگئے۔ دس پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور سات افراد زخمی ہوگئے۔چینی فوجیوں نے ان سات زخمیوں کو قید کرلیا اور باقی پولیس اہلکار بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔  چینی فوج نے 13 نومبر 1959 کو ان دس پولیس اہلکاروں کی لاشیں واپس کیں۔ ان لاشوں کی  آخری رسوم گرم   پانی کے چشموں  پر پورے پولیس اعزاز کے ساتھ  ادا کی گئیں۔

ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس کے انسپکٹرز جنرل کی سالانہ کانفرنس جنوری 1960 میں منعقد ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 اکتوبر کو بھارت کی سبھی پولیس لائنوں میں یادگار دن کے طور پر منایا جائے گا اور اس دن اس جانباز عملے کی یاد تازہ کی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گرم پانی کے چشموں پر ایک یادگار تعمیر کی جائے گی اور ہر سال پولیس فورس کے ارکان ملک کے مختلف حصوں سے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں آئیں گے۔ 2012 کے بعد سے اب تک پولیس کے اس یادگار دن کی پریڈ چانکیہ پوری میں پولیس یادگار پر قومی سطح پر کی جاتی ہے۔

آزادی سے اب تک ملک اور اس کے عوام کی حفاظت کرتے ہوئے  34 ہزار  پولیس اہلکار اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں ستمبر 2016 سے اگست 2017 تک 383 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں دیں ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More