نئی دہلی۔؍اکتوبر۔صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند 24-25 اکتوبر 2017 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔ صدرجمہوریہ کاعہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ریاست کاپہلا دورہ ہوگا۔
صدرجمہوریہ کووند24 اکتوبر 2017 کو بنگلورو کے بانی کیمپے گوڑاکو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنا دورہ شروع کریں گے۔ بعدازاں وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز( آئی آئی ایس سی) بنگلورو کی تجربہ گاہ کادورہ کریں گے اور سائنسدانوں کے ساتھ کئی دور کی بات چیت میں حصہ لیں گے۔
25 اکتوبر 2017 کو صدرجمہوریہ ودھان سودھا کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات‘‘ وجر مہا اتسوا’’ میں شرکت کریں گے اور کرناٹک اسمبلی کے دونوں ایوان کے اراکین سے خطاب کریں گے۔