Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیل کو بھیلا ئی میں واقع اپنی نئی ریل مل کی پیداوار بڑھا کر اپنے بڑے کسٹمرس کی ضرورتیں پوری کرنا ہو ں گی: بریندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر فولاد جناب بریندر سنگھ کی صدارت میں یہاں ادیوگ بھون میں سیل (ایس اے آئی ایل)کی اعلیٰ انتظامیہ کی ششماہی جا ئزہ میٹنگ ہو ئی ۔ میٹنگ میں فولاد کے وزیر مملکت جناب وشنو دیو سا ئی ، وزارت فولاد کی سکریٹری ڈاکٹر ارونا شرما کے علا وہ سیل کے اسٹیل پلا نٹوں کے سی ای او سمیت وزارت اور سیل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اہم کلیدی شعبوں میں سست پیش رفت پرنا خوشی ظاہر کر تے ہو ئے جناب بریندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘سیل کو مزید وقت ضائع کئے بغیر بھیلا ئی میں واقع اپنی نئی ریل مل کی پیداوار بڑھا کر اپنے بڑے کسٹمرس کی تمام ضروریات پوری کر نی ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلویز کی بڑھتی ما نگ پو ری کر نے کے لئے کمپنی کو ٹائم بونڈ منصوبہ عمل تیار کر نا ہو گا ۔ کمپنی کو جلد از جلد منطقی نتا ئج کے حصول کے لئے اپنے اشتراک کو بین الاقوامی سطح تک لے جا نا ہو گا ۔ کمپنی کواپنے وعدے اور معا ہدے پو رے نہ کر پا نے کی بجا ئے خود کو  صنعت میں نئی بلندیوں پر لے جا نا ہوگا’’۔وزیر موصوف نے کمپنی انتظامیہ کو سہ ما ہی منصوبے اور اہداف پیش کر نے کی ہدا یت دی جن کا ہر تین ما ہ کے بعد جا ئزہ لیا جا ئے گا ۔وزیر فولاد آئندہ ما ہ اسٹیل پلا نٹوں کے سی ای او اور ای ڈی کے ساتھ میٹنگ کریں گے تا کہ ان سے کمپنی پر پڑنے والے دبا ؤ، منصوبوں کے عمل درآمد میں حائل رکا وٹوں اور تشویش کے دوسرے موضوعات پر معلومات حاصل کی جا سکیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اسٹیل پلانٹوں کے سی ای او کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی اکا ئیوں کی براہ راست جواب دہی اور کارکر دگی کی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا ۔ جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ اسٹیل پلا نٹوں میں پیش آنے والے حادثات میں کمی لا نی ہو گی اور تما م اکا ئیوں میں سیفٹی کے اعلیٰ معیارات کو اپنا نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل پلا نٹوں کے تمام سر برا ہان کو سیفٹی پر خاص توجہ مرکوز کر نا چا ہئے اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعات اوروقت کی بربادی سے بچنے کے لئے اسٹیل پلا نٹوں کی مر مت اور پابندی کے ساتھ رکھ رکھا ؤ پر زور دینا چا ہئے کیونکہ ان کے نتیجے میں پلانٹوں کی پیداوار میں کمی آ تی ہے ۔ سیل کو فی الحال کمپنی کو متاثر کر نے والے کوئلے کی فراہمی میں تاخیر سے بچنے کے لئے خام مال کے حصول کو یقینی بنا نے پر توجہ مرکوز کر نی چا ہئے ۔

جناب بریندر سنگھ نے کہا کہ سیل (ایس اے آئی ایل)کو نئی ٹیکنا لوجیاں اپنا کر اور اپنی پیداوار میں مزید تنوع لا نے جیسے ساحلی علاقوں میں تعمیرات میں استعمال ہو نے والی زنگ سے بچاؤوالی فولاد کی مصنوعات کے ساتھ  نئے مارکیٹ بنا نے کے امکا نات پر غور کر نا چا ہئے ۔ سیل کو اپنے شرا کت داروں کے لئے پیداوار میں بہ لحاظ قدر و قیمت گو نا گوں  لا نے پر بھی توجہ مرکوز کر نی چا ہئے تا کہ کمپنی کے لئے مخصوص مقامات حاصل ہو سکیں ۔ صارفین کی ضرورتوں کی تکمیل اور کمپنی کی ما لی کا ر کردگی کو بہتر بنا نے کے لئے انفرادی پلا نٹ کی سطح پر اہلیت اور پیداوار کے معیار کو بہتر بنا نے پر توجہ مر کو ز کر نی چا ہئے ۔

میٹنگ میں سیل کی مجموعی کا ر کردگی کا انفرادی مربوط اسٹیل پلانٹ کی تکنیکی اور تجا رتی پیما نے پر بھی جا ئزہ لیا گیا ۔ سیل(ایس اے آئی ایل) کے چیئر مین جناب پی کے سنگھ نے وزارت فولاد کے ذریعہ مقرر کر دہ ما ہرین کے گروپ کے ذریعہ پیش کر دہ سفارشات پر کی گئی کا ر روائی کی تفصیلا ت پیش کیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More