21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹی سی آئی ایل کے ذریعہ سال 2016-17 کے منافع کی ادائیگی

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔ٹیلی کمیونیکیشنز کنسلٹینٹس انڈیا لمٹیڈ( ٹی سی آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب اے سیشا گری راؤ نے مواصلات کے وزیرمملکت( آزادانہ چارج) جناب منوج سنہا کو70.82 ملین روپے کا منافع کا ایک چیک پیش کیا۔ اس موقع پر ٹیلی کام کے سیکریٹری بھی موجود تھے۔

ٹی سی آئی ایل نے 2016-17 تک حکومت کو 1929.87ملین روپے کے منافع کی ادائیگی کی ہے۔ جب کہ ایکویٹی میں حکومت کی ابتدائی سرمایہ کاری 3 ملین روپےکی تھی۔سال 2015-16 کے دوران 160 ملین روپے کی مزید سرمایہ کاری کی گئی۔31 مارچ 2017 کو کمپنی کی مجموعی مالیت 23977 ملین روپے اور علیحدہ مالیت 5889 ملین روپے تھی۔

سال 2016-17 میں کمپنی کا علیحدہ ریونیو12051.10 ملین روپے تھا اور ٹیکس لگنے کے بعد منافع 708.22 ملین روپے تھا۔

ٹی سی آئی ایل کا قیام اگست 1978 میں حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے تحت ایک منی رتن زمرہ ۔ 1 سطح کی کمپنی کے طور پر عمل میں آیا تھا۔اس کے شیئر سرمایہ  کا صد فیصد حکومت ہند کے پاس ہے۔ٹی سی آئی ایل ایک صفحہ اول کی انجینئرنگ اور مشاورتی کمپنی ہے۔ٹی سی آئی ایل ہندوستان میں اور بیرونی ممالک میں ٹیلی مواصلات آئی ٹی اور سول تعمیر کے تمام شعبوں میں پروجیکٹوں کی ذمہ داری لیتی ہے۔دنیا بھر میں ٹی سی آئی ایل نے 70 سے زیادہ ممالک میں پروجیکٹوں کو   پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

ٹی سی آئی ایل نے ہندوستانی یونیورسٹیوں اور سپر اسپیشلیٹی اسپتالوں کےتعاون سے  افریقی یونین کے48   ممالک میں صحت دیکھ ریکھ اور تعلیم سے متعلق حکومت ہند کے پین افریقہ ای ۔ نیٹ ورک پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا واحد سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جس کے تحت ہندوستان کے ساتھ  تعاون اور ترقی کے لئے افریقی ممالک یکجاہوئے۔

کمپنی کے بیرونی ممالک میں چلنے والے کام48 افریقی ممالک میں جاری پین افریقہ نیٹ  ورک پروجیکٹ کے علاوہ  کویت، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، ماریشس، میانمار، نیپال وغیرہ میں چل رہے ہیں۔

یہ کمپنی  بحریہ کے او ایف سی پروجیکٹوں اور دفاع ، محکمہ ڈاک کے لئے دیہی آئی سی ٹی کے حکومت ہند کے شاندار پروجیکٹوں کی گرا ں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More