نئی دہلی۔ نومبر؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ پائیدار اور صاف شہری نقل و حرکت کے لیے منصوبہ بندی اور ڈیزائن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآباد میں دسویں شہری نقل و حرکت سے متعلق کانفرنس اور نمائش اور سی او ڈی اے ٹی یو کی سترہویں کانفرنس کے افتتاح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب پردیپ سنگھ پوری، تیلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد محمود علی، سی او ڈی اے ٹی یو، فرانس کے صدر جناب ڈومینک بسیرو، ہندوستان میں فرانس کے سفیر جناب الیگزنڈر زیگلر اور دیگر شخصیات اس موقعے پر موجود تھیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شہرکاری 21ویں صدی کی ایک سچائی ہے جو کہ شہری صدی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2011 کی مردم شماری سے یہ صاف پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان رفتار حاصل کر رہا ہے۔ جہاں ہر تیسرا شخص شہری علاقے میں رہ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کاری کا جو موجودہ طریقہ عمل ہے اس کے باعث شہری نقل و حرکت کے نظام کو بہت چیلنجوں کا سامنا ہے۔