نئی دہلی، ، توانائی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، جناب راجکمار سنگھ، پیرس میں منعقدہ انٹرنیشنل اینرجی ایجنسی (آئی ای اے ) منسٹیریل اجلاس کے لئے ہندوستانی سفارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزیر توانائی نے شفاف توانائی کی جانب تغیر پذیری کے مکمل اجلاس سے خطاب کیا اور شفاف توانائی کی اہمیت پر زور دیا اور ہندوستان کے 175 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کے ہدف کی حصولیابی کی یقین دہانی کرائی ۔