نئیدہلی، ۔نومبر۔صدر جمہوریہ جنا ب رام ناتھ کووند نے پٹنہ میں بہار کرشی روڈ میپ 22-2017 کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ا ن کے لئے صدر جمہوریہ ہند کی حیثیت سے پہلی بار بہار آنے کے تجربے سے جذباتی طورپر انتہائی متاثر ہوئے ہیں اور ریاست کے سبھی طبقوں کے عوام سے انہیں بہار کے گورنر کی حیثیت سے جو احترام اور محبت حاصل ہوئی ہے وہ ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔
جناب رام ناتھ کووند نے مزید کہا کہ اپریل 2017 سے منائی جانے والی چمپارن ستیہ گرہ کی صد سالہ یادگار کے طور یہ سال ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ اس لئے یہ ریاست کے کسانوں کے مفاد میں نیا زراعتی روڈ میپ جاری کئے جانے کا بہترین موقع ہے ۔ مہاتما گاندھی نے ستیہ گرہ کی تحریک کے دوران کہا تھا کہ کسان ہندوستان کی زندگی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں ۔ پالیسی سازی میں بھی ان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ بات آج بھی