16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گرام صنعت کاری دیہی بھارت کی کایاپلٹ کرسکتی ہے: نائب صدر جمہوریہ

Fostering Grampreneurship can transform aspirational rural India Vice President
Urdu News

نئی دہلی؍ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ گرام صعنت کاری کو فروغ دینے سے دیہی بھارت کی امنگوں میں یکسر تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے۔وہ آج یہاں بھارتیہ یووا شکتی ٹرسٹ کی سلور جبلی کے موقع پر ‘‘جامع ترقی کے لئےنوجوان گرام صنعت کاروں کی سرپرستی’’ کے موضوع پر انٹرنیشنل مینٹرنگ سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر عالی جناب پرنس چارلس اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیہی بھارت تیزی سے بدل رہا ہے اور دیہی نوجوان بھی اچھی معلومات رکھنے والے اور سیکھنے کے خواہشمند ہیں، ان میں صنعت کاری جذبہ بھی موجود ہے اور اکثر عالمی سطح کے امنگوں کے حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھارت کو دنیاں میں سب سے تیز تر ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک بنانے کے لئے جامع ترقی کو فروغ دینے کے لئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹار اپ انڈیا اور اٹل انّوویشن مشن، نئی صنعتیں قائم کرنے کے لئے تعاون کے لئے شروع کی گئی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ قومی شہری روزگار مشن (این یو ایل ایم) کا مقصد شہری غریب کنبوں کو خود روزگار تک رسائی فراہم کرنے اور خصوصی صلاحیت والے روزگار کے مواقع فراہم کرکےغریبی کو کم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر یہ یقین کیا جاتا ہے کہ غریبوں میں صنعت کاری کی صلاحیت موجود ہے اور ان میں غریبی سے باہر نکلنے کی شدید خواہش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہی ایک چیلنج ہے تاکہ وہ بامعنی اور پائیدار روز گار پیدا کرسکے۔

نائب صدر نے کہا کہ قرض تک رسائی ، ٹیکنالوجی کے فوائد اور مارکیٹنگ  میں تعاون جیسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، جس میں بی وائی ایس ٹی کے ماڈل والی سرپرستی، صنعت کاری کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل چیلنج نوجوانوں کو روزگار مانگنے والوں کے بجائےصنعت کار بننے کا متبادل اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں روزگار کے بہت سے بہتر مواقع تیزی سے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More