19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملازمت کی پیداوار ، سماجی شعبہ اور بنیادی ڈھانچہ پر وزیراعظم کی

Second Meeting of EAC-PM focuses on Job Creation, Social Sector and Infrastructure
Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کے رکن  ڈاکٹر  ببیک دیبرائے   کی زیر صدارت  وزیراعظم کی اقتصادی  مشاورتی کونسل   کے زیر اہتمام  منعقدہ   آج دوسری میٹنگ میں  ہنر مندی کے فروغ ،  ملازمت کی پیداوار، سماجی شعبے میں اضافہ شدہ  سرمایہ کاری میں  تیزی لانے سے متعلق   ایک واضح روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔  سماجی شعبہ میں صحت اور تعلیم  اور بنیادی ڈھانچہ   میں فائنانسنگ  کو فروغ دینا شامل ہے۔  میٹنگ میں 15ویں  فائننس کمیشن کے لئے تیار فریم ورک  کی رہنمائی کے لئے دوررس سفارشات پیش کی گئیں  جن میں صحت، تعلیم ،   اور سماجی شمولیت کے نتائج کے حصول کے لئے ریاستوں کو ترغیب دینا شامل ہے ۔ کونسل ایک نیا اکنامک  ٹریکنگ  مانیٹر بھی   ڈیزائن  کررہی  ہے  جس میں  سماجی اشاریوں کے ساتھ  معاشی اشاریوں کو   جوڑا جارہا ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس  میں  بہتر اقدامات کی ضرورت ہے    اور میٹنگ میں  بھارت کی گولڈ مارکیٹ کی تبدیلی سمیت  ،   ترقی ، برآمدات   اور ترقی کو رفتار دینے والے ملازمت    کےمواقع    سے متعلق   اختراعی اقدامات   پر بھی   تبادلہ خیال کیا گیا۔   وزیراعظم  کی اقتصادی  مشاورتی کونسل کےچیئرمین  ڈاکٹر ببیک دیبرائے    اور ارکان  -معروف ماہرین معاشیات  ڈاکٹر سرجیت بھلا   ،  ڈاکٹر راتھن رائے  ، ڈاکٹر اشیما گوئل ،  ڈاکٹر شمیتا روی ا ور رکن   کے ساتھ ساتھ   رکن سکریٹری    اور نیتی آیوگ کے  پرنسپل مشیر    مسٹر رتن پی وٹال  نے میٹنگ میں شرکت کی۔  کونسل کی میٹنگ میں  تھیم گروپوں کے ذریعہ   کئے گئے معاشی   اور سماجی   تجزیہ   اور  متعدد ارکان  کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کونسل نے بنیادی امور ،  اسٹریٹیجی کی نشاندہی کی  اور ان تھیم کے حوالے سے   اقدامات کی سفارش کی۔

بنیادی موضوعات پر ماہرین نے  کونسل میں   اہم نمائندگیاں پیش کیں  ۔  ڈاکٹر ببیک دیبرائے نے انفراسٹرکچر فائنانسنگ پر    نمائندگی  پیش  کی۔  انہوں نے کہا کہ    انفراسٹرکچر فائنانسنگ سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہئے۔  نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال نے  2022 تک  سووچھ بھارت مشن کے حصول سے متعلق اسٹریٹیجیز کو اجاگر کیا ۔ ہنر مندی فروغ کے سکریٹری  ڈاکٹر کے پی کرشنن  نے  ہنر مندی کے فروغ سے متعلق   اسٹریٹیجی پیش کی  اور انہوں نے نوجوانوں اور خواتین تک رسائی کے لئے مشترک اقداما ت پر روشنی ڈالی۔ ایم او ایس پی آئی  کے سکریٹری  ڈاکٹر ٹی سی اے   اننت نے    نیشنل اکاؤنٹس میں   بہتر اقدامات کی ضرورت پر   زور دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More