نئی دہلی، 2017/39ویں گڑھوال رائفلز کے دو ہندستانی فوجیوں کی باقیات کو فرانس میں لیونٹی کے مقام پر فوجی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ گڑھوال رائفلز ریجیمنٹل سینٹرل کے کمانڈنٹ اور صوبے دار میجر ، گڑھوال رائفلز ریجیمنٹل پائپ بینڈ کے دو نفیری بجانے والوں اور وکٹوریہ کراس حاصل کرنے والے آنجہانی نائک دروان سنگھ نیگی کے پوتے کرنل نتن نیگی پر مشتمل ایک وفد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر نیو چیپل وار میموریل پر ہندستان کے میرٹھ ڈویژن کے فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ہندستانی فوج کے چیف آف اسٹاف کی طرف سے بریگیڈیئر اندرجیت چٹرجی ، گڑھوال رائفلز ریجمنٹل سینٹر کے ایس ایم کمانڈنٹ اور صوبیدار میجر ترلوک سنگھ نیگی نے پھول مالائیں چڑھائیں۔ کمانڈنٹ نے فرانس اور فلینڈرس میں جنگی یادگار کی شاندار دیکھ بھال اور دیکھ ریکھ کے لئے کامن ویلتھ وار گریو ز کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس مقدس تقریب کے انعقاد کے لئے فرانس کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
20 ستمبر 2016 کو پیرس سے تقریباً 230 کلو میٹر کے فاصلے پر لیونٹی فوجی قبرستان کےنزدیک رچے برگ گاؤں کی جنوبی جانب کھدائی کے دوران دو انسانوں کی باقیات ملی تھیں جن کی شناخت 39 ویں رائل گڑھوال رائفلز کے فوجیوں کے طور پر کی گئی۔ کامن ویلتھ وار گریوز کمیشن کے دفتر نے فرانس کی حکومت اور فرانس میں واقع ہندستان کے سفارتخانے کےمشورے سے ان فوجیوں کے بقایات کو لیونٹی فوجی قبرستا ن میں ان کے ساتھیوں کی قبروں کے قریب دفن کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ تقریب پورے فوجی اعزاز کے ساتھ میموریل سروس کے دوران منعقد کی جانی تھی۔ سالانہ میموریل سروس ان ہندستانی فوجیوں کی یاد میں ہر سا ل منعقد کی جاتی ہے جو فرانس اور بیلجیئم میں فوجی کارروائی کے دوان شہید ہوگئے تھے۔ ایک علامتی اظہار کے طور پر ان فوجیوں کی مٹی ان کے وطن لائی جائے گی۔
پہلی جنگ عظیم کے دوران گڑھوال بریگیڈ نے جو پہلے /39 ویں اور دوسرے / 39 ویں رائل گڑھوال پر مشتمل تھا ، فرانس اور فلینڈرس کے مورچوں پر بے مثال شجاعت کے جوہر دکھائے تھے ۔ برطانوی فوجیوں کےشانہ بشانہ لڑتے ہوئے گڑھوال بریگیڈ نے فرانس اور فلینڈرس تھیٹر میں چھ فوجی اعزازات ا ور دو وکٹوریہ کراس حاصل کئے تھے۔