19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ہندوستان کے 37ویں بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں ہندوستان کے 37ویں بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کا بین الاقوامی تجارتی میلہ2017 ایک ایسے وقت ہو رہا ہے، جب ہندوستان کی اہمیت کو عالمی معیشت  میں تسلیم کیا گیا ہے۔ دنیا نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ملک میں کاروباری ماحول میں تبدیلی آئی ہے اور ہندوستان نے کاروبار کو آسانی کے ساتھ کرنے میں کافی پیش رفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا شروع ہونا ملک کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نے ریاستوں کے درمیان رکاوٹیں ختم کردی ہیں اور اس نے ایک مشترکہ مارکیٹ تیار کرنے کو تقویت فراہم کی ہے اور ایک زیادہ باضابطہ معیشت کے ساتھ ساتھ مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھی قوت بخشی ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ تین سال میں براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 14-2013میں براہ راست سرمایہ کاری 36 ارب امریکی ڈالر تھی جو بڑھ کر 17-2016 میں 60 ارب امریکی ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی تجارتی میلے 2017 کے لئے آئی ٹی پی او  اور پرگتی میدان کی انٹرنیشنل ایگزیبشن کم کنونشن سینٹر کی حیثیت سے جاری ترقی کے لئے نئے منصوبے کی ستائش کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ آئی ٹی پی او مسلسل بین الاقوامی تجارتی میلے کو ایک عالمی نوعیت کا ایوینٹ بنارہا ہے اور انٹرنیشل ایگزیبشن کم کنوینشن سینٹر ایک بڑھتی ہوئی معیشت کے طورپر ہندوستان کے رتبے کے لئے مناسب ہے۔

اپنے کلیدی خطبے میں کامرس و صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو نے بین الاقوامی تجارتی میلے سمیت میلوں کی روایات کو برقرار رکھنے کے لئے آئی ٹی پی او کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ پرگتی میدان کی تعمیر نو جاری ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کامرس و صنعت کی وزارت  ہندوستان کی کاروباری برادری کو بااختیار بنانے کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی خاطر سبھی ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ شراکت داری پر زور دینے کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان پر مرکوز ایکزم پالیسی کے وسط مدتی جائزے کی سمت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنے خطاب میں کامرس ا ور صنعت کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عظیم سوچ سے متحرک ہوکر یہ میلہ میک اِن انڈیا کے تحت ملک کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کے لئے بامعنی مذاکرات کے واسطے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ جناب چودھری نے کہا کہ جی ایس ٹی ، میک اِن انڈیا، اسٹارٹ اَپ انڈیا اور اسٹارٹ اَپ کے لیے فنڈ او رفنڈز ڈیجیٹل انڈیا ، ای-کامرس اختراع کو فروغ دینا جیسے وزیر اعظم کی طرف سے کئے گئے معاشی اصلاحی اقدامات نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنایا ہے۔

اپنے خیرمقدمی خطاب میں آئی ٹی پی او کے سی ایم ڈی جناب ایل سی گوئل نے بین الاقوامی تجارتی میلے 2017 کی خصوصیات کو اجاگر کیا جو اس مہینے کی14 نومبر سے27  نومبر 2017 تک تاریخ تک جاری رہے گا۔انہوں نے پرگتی میدان میں انٹرنیشنل ایگزیبشن کم کنونشن سینٹر جیسے آئی ٹی پی ا وکے عالمی پروجیکٹ کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی او اپنے پروجیکٹ کے مشن موڈ نفاذ پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے۔ آئی ٹی پی او کے سی ایم ڈی نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور نئے کمپلیکس کا استعمال کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More