نئی دہلی، ای ڈی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب دپتیمن داس نے مالی سال 17-2016 کے لئے دس کروڑ روپے کے منافع کا چیک انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر کو پیش کیا۔ اس موقع پر انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ ، سکریٹری (اعلی تعلیم) جناب کے کے شرما اور ایڈیشنل سکریٹری (تکنیکی تعلیم) جناب آر سبرامنیم بھی موجود تھے۔
یہ کمپنی کی طرف سے پیش کیا گیا اب تک کے سب سے زیادہ منافع کا چیک ہے۔ ای ڈی سی آئی ایل نے مالی سال 17-2016 کے دوران 47 کروڑ روپے کے ٹیکس (پی بی ٹی) سے پہلے158 کروڑ روپے کا کاروبار اور منافع حاصل کیا۔ ای ڈی سی آئی ایل ڈیجیٹل تعلیم ، مشاورت آن لائن ٹیسٹنگ اور تعلیم سے متعلق شعبے میں خصوصی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کمپنی نے حال ہی میں ماریشس میں 12 ملین امریکی ڈالر مالیت کا آئی سی ٹی پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔ اس پروجیکٹ پر مارچ2018 تک عمل درآمد ہونا ہے۔