Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی یوم پریس کے موقع پر میڈیانمائندگان کو وزیراعظم کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، ؍نومبر:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نیشنل پریس ڈے کے موقع پر میڈیانمائندگان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

          وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ نیشنل پریس ڈے کے موقع پر،میں میڈیاکے اپنے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ میں اپنے میڈیا کی کڑی محنت خصوصاًرپورٹروں اورکیمرہ مینوں کی محنت کی تعریف کرتاہوں جو لگاتارمصروف عمل رہتے ہیں اورمختلف خبریں منظرعام پرلاتے ہیں جو ہماری قومی اورعالمی رائے عامہ ہموار کرتی ہیں ۔

          میڈیاکا رول بے نواؤں کی آوازکو بلند کرنا ہے جوایک قابل تعریف عمل ہے ۔گذشتہ تین برسوں کے دوران میڈیانے ‘سووچھ بھارت مشن ’کو زبردست تقویت پہنچائی ہے اورصفائی ستھرائی کے پیغام کو موثر طریقے سے فروغ دیاہے ۔

          آج کے دورمیں ہم عالمی میڈیا کے فروغ کا مشاہدہ کررہے ہیں اور خبریں موبائل فون کے ذریعہ حاصل کی جارہی ہیں ۔مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ترقیات میڈیا کے دائرہ کارکو مزید تقویت دیں گی اور میڈیا کے لئے گنجائش زیادہ جمہوری اورمبنی برشراکت ہوسکے گی ۔

          ایک آزاد پریس، فعال جمہوریت کی روح رواں ہوتاہے ۔ہم نے پریس اوراظہاررائے  کی آزادی  کی حفاظت ہرشکل میں کرنے کا عہد کررکھاہے ۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ خداکرے کہ میڈیاکے لئے جوگنجائش موجود ہے، اس کا زیادہ سے زیادہ  استعمال، 125کروڑبھارتیوں کی ہنرمندیوں ، قوت اورخلاقیت کے افزوں  اظہارکے لئے ہوسکے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More