16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ کو نقرئی بگل اور بگل کا پرچم عطا کی

President of India presents Silver Trumpet and Trumpet Banner to the President’s Bodyguard
Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام نا تھ کو وند نے آج  یہاں راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ زکو نقرئی بگل اور نقرئی پرچم پیش کیا ۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ زکو ان کے بگل پر چم کے ساتھ نقرئی بگل دیتے ہو ئے انہیں کافی خوشی ہو رہی ہے ۔ صدر جمہوریہ کے ذاتی محافظ دستہ کے طور پر صدر جمہوریہ کے محافظ اعلیٰ معیارکی پیشہ ورانہ عمدگی اور اپنے ملک کے تئیں نما یاں خدمات پر کھرے اترے ہیں ۔ صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ ز کے عملہ میں ہندوستانی بری فوج کی ایک رجیمنٹ شامل ہو تی ہے جسے گھوڑا سوار ، پارا ٹوپرس، ٹینک مین اور تقریبی ذمہ داریاں ادا کر نے  کی تربیت دی جا تی ہے ۔ یہ تربیت انہیں ہماری مسلحہ افواج میں خاص مقام عطا کرتی ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈز کے بہا دروں نے ہمارے ملک کی اہم جنگوں  کے علا وہ سری لنکا میں ہندوستان کی قیام امن فورس اور سیا چین گلیشیر کی برفیلی چوٹیوں پر نما یاں خدمات انجام دی ہیں ۔ انہیں اقوام متحدہ کی قیام امن مشنوں کے حصہ کے طور پر بیرون ملک بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈز کا دستہ ہندوستانی کی بری فوج کا قدیم ترین رجیمنٹ ہے ۔ اسے 1773 عیسوی میں گور نر جنرل کے باڈی گارڈ (اس وقت کے وائے سرائے کے باڈی گارڈ)کے طور پر قائم کیا گیا تھا ۔ صدر جمہوریہ ہند کے ذاتی محافظ کے طور پر اسے ہندوستان کے بری فوج کی واحد فوجی اکائی ہو نے کی منفرد حیثیت حاصل ہے جسے صدر جمہوریہ کا نقرئی بگل اور بگل کا پرچم حاصل کر نے پر فخر حاصل ہے ۔ یہ نمایاں اعزاز اسے 1923 میں باڈی گارڈ کے طور پراس کے قیام کے 150 سال مکمل کر نے کے موقع پر اس وقت کے وائی سرائے لارڈ ریڈنگ کے ذریعہ نوازا گیا تھا۔

27 جنوری 1950 کو اس رجیمنٹ کا نام صدر جمہوریہ کے محافظ کے طور پر رکھا گیا ۔بعد ازاں ہر ایک صدر جمہوریہ نے رجیمنٹ کو اس اعزا ز سے نوازنے کا عمل جا ری رکھا ہے ۔ پرچم پر اسلحہ کے نشانات کے بجا ئے جو کہ کولونیل دور میں جا ری تھا ، پرچم پر اب صدر جمہوریہ کا مو نو گرام آویزاں ہوتا ہے ۔ ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجیندر پرساد نے 14 مئی 1957 کو صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ کو پہلی بار نقرئی بگل اور بگل کا پرچم عطا کیا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More