17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ دفاعی خدمات امتحان(I) ،2017 ۔ حتمی نتائج کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ فروری۔ 2017 میں منعقدہ مشترکہ دفاعی خدمات  امتحان 2017(I) اور وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقدہ انٹرویو کی بنیاد امیدواروں کے نتائج کااعلان کردیا گیا ہے۔ درج ذیل فہرستیں 209 امیدواروں کی میرٹ(124+75+10) کی بنیاد پر جاری کی گئی ہیں۔ ان امیدواروں کا داخلہ انڈین ملٹری اکیڈمی کورس، دہرہ دون، انڈین نیول اکیڈمی ایزی مالا، کیرالا اور ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد( قبل از پرواز) تربیتی کورسوں یعنی نمبر 203 ایف( بی) کورس میں ہوگا۔ ان 3 فہرستوں میں مختلف کورسوں میں کچھ امیدوار ایک سے زیادہ کورس میں کامیاب ہوئے ہیں۔

حکومت ہند کی جانب سے خالی اسامیوں کی مختلف دفاعی شعبوں کی تعداد اس طرح ہے:

150اسامیاں، انڈین ملٹری اکیڈمی 19] اسامیاں این سی سی، ‘سی’ سرٹیفکیٹ لینے والوں کے لئے ریزرو( آرمی ونگ)[،45اسامیاں، انڈین نیول اکیڈمی، ایزی مالا، کیرالا ایگزیکٹیو( جنرل سروس) ] اس میں 06 اسامیاں این سی سی، ‘سی’ سرٹیفکیٹ یافتہ (نیول ونگ)[ اور 32 اسامیاں ایئر فورس اکیڈمی حیدرآباد کے لئے ہیں۔

کمیشن نے 2154,3611 اور 650 تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو باالترتیب انڈین ملٹری اکیڈمی، انڈین نیول اکیڈمی اور ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے لئے منتخب کیا ہے۔ حتمی طور پر کامیاب امیدواروں کی تعداد آرمی ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ اہتمام شدہ ایس ایس بی ٹیسٹ  میں کامیابی کے بعد جاری کی گئی ہے۔

ان فہرستوں کو تیار کرتے وقت میڈیکل ایگزامینشن کے نتائج کو ملحوظ نہیں رکھا گیا ہے۔ ان امیدواروں کی یوم پیدائش کی تاریخ اور تعلیمی لیاقت کی تصدیق ابھی بھی انڈین آرمی ہیڈ کوارٹر کے جانچ کے عمل میں ہے۔ اس لئے اس سلسلے میں ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ا میدوار اپنی اولین ترجیح کی بنیاد پر آرمی ہیڈ کوارٹر/ نیول ہیڈ کوارٹر/ ایئر فورس ہیڈ کوارٹرمیں یوم پیدائش اور تعلیمی لیاقت وغیرہ سے متعلق اپنی اصل اسناد اور ان کی تصدیق شدہ فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کرائیں۔

رہائشی پتے میں تبدیلی ہونے کی صورت میں امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ فوری  طور پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹر/ نیول ہیڈ کوارٹر/ ایئر فورس ہیڈ کوارٹر میں صحیح پتے کے ساتھ  رجوع کریں۔

یہ نتائج ، یوپی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔ تاہم امیدواروں کے نمبر ویب سائٹ پر مشترکہ دفاعی خدمات2017-(I) کے لئے آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی( او ٹی اے) کے تمام عملوں کے مکمل ہونے پر حتمی نتائج کے بعد ہی شائع کئے جائیں گے۔

دیگر اطلاعات اور مزید معلومات کے لئے، امیدوار، کمیشن کے دفتر کے گیٹ‘‘ سی’’ کے نزدیک فیسی لیٹیشن کاؤنٹر پر رجوع کرسکتے ہیں یا ٹیلیفون نمبروں پر .011-23385271/011-23381125/011-23098543- پر کسی بھی ورکنگ دن میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک رجوع کرسکتے ہیں۔

فہرستیں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More