نئی دہلی۔ ۔شمال وسطی ریلوے کے الہ آباد ڈویژن کے برق کاری شدہ سیکشن کی دوہری لائن ‘اے’ روٹ پر منکا پور اسٹیشن کے اسٹارٹر سگنل کے قریب آج صبح 4 بج کر 18 منٹ پر ریل گاڑی نمبر 12741(واسکوڈی گاما۔ پٹنہ) ایکسپریس کے 14 ڈبے (سلیپر کلاس کے 12 مسافر ڈبے یعنی ایس۔2 سے ایس۔ 11 تک ، ایس ای ون، ایس ای۔ 2 اور دو جنرل مسافر ڈبے جی ا یس۔ 1 اور جی ایس۔2) پٹری سے اتر گئے۔
ریلویز کے وزیر جناب پیشوش گوئل نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہر ایک مسافر کے ورثہ کو 5 لاکھ روپئے، شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے اور معمولی طور پر زخمی ہونے والوں کو فی کس 50ہزار روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ریلویز سیفٹی کے کمشنر/ این ای سرکل اس حادثہ کی جانچ کریں گے۔
اس حادثہ میں تین مسافروں کی موت واقع ہوئی ہے، تین شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جب کہ 6 مسافرمعمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
راحت اور بچاؤ
- الہ آباد سے حادثہ کی حالت میں طبی امداد پہنچانے والا وین( اے آر ایم وی) کو 4 بج کر 35 منٹ پر جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم ملا۔ 5 بج کر 5 منٹ پر وہ الہ آباد سے روانہ ہوا اور 6 بج کر 35 منٹ پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔
- اے آر ایم وی، ستنا کو 4 بج کر 35 منٹ پر روانگی کا حکم ملا اور وہ صبح 6 بج کر 5 منٹ پر جائے حادثہ پرپہنچ گیا۔
- حادثہ راحت ٹرین ( اے آر ٹی)، الہ آباد کو 4 بج کر 35 منٹ پرروانگی کا حکم ملا اور صبح سات بج کر 8 منٹ پر جائے حادثہ پہنچ گئی۔
- اے آر ٹی/ سی ا ین بی کو صبح 6 بج کر 45 منٹ پر 140 ٹی کرین کے ساتھ روانگی کا حکم ملا۔
- صبح سات بج کر 25 منٹ تک 750 مسافروں کے ساتھ سات مسافر ڈبوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔
- باقی ماندہ 450 مسافروں کے لئے منکا پور سے ایک اسپیشل ریل گاڑی کا انتظام کیاگیا۔ یہ مسافر صبح 9بج کر 40 منٹ پر منکا پور پہنچ گئے۔
دیگر اہم اقدامات:
- زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہٹانے کے لئے معقول ایمبولینس کاانتظام کیاگیا۔
- سرکاری مدد کی غرض سے جبل پور، ستنا، کٹنی، اٹارسی، مغل سرائے، مانک پور، الہ آباد، مرزا پور، اور چنار اسٹیشنوں سمیت اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبر شروع کئے گئے ہیں۔
- مسافروں کے لئے جائے حادثہ اور اسپتالوں میں مفت کیٹرنگ کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔