17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آگرہ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے 83 ویں کنونشن سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج آگرہ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے 83 ویں کنونشن سے خطاب کیا۔

طلباء سے اپنے خطاب کے دوران جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ یونیورسٹی تقریبا 9 دہائیوں قبل کی ایک شاندار تاریخ ہے اور اس نےصدور، وزراء اعظم اور بہت سی قدآور شخصتیں پید ا کیں ہے۔ جناب کووند نے طلباء سے کہا کہ وہ اس کنونشن کو سفر کے خاتمے کے طور پر نہ دیکھیں بلکہ ذمہ داری اور سیکھنےکے ایک نئے مرحلے کے آغاز کے طور پر دیکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں نے اپنی تعلیم ،اپنے والدین ، اساتذہ کنبے کے افراد اور حکومت اور معاشرے میں دیگر لوگوں کے لئے تعاون کیا ہے۔ ان لوگوں نے گریجویٹ کرنے والے طلباء کو ایک موقع دینے میں تعاون دیا ہے۔ جسے ہمارے ملک میں لاکھوں لوگ حاصل نہیں کرسکے۔ لہذا گریجویٹ کرنے والے طلباء کا یہ فرض ہے کہ وہ معاشرے کو کسی نہ کسی صورت میں کچھ واپس کرے اور انسانیت کے مقصد کے لئے کام کرے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر یونیورسٹی میں ایک پرائمری اسکول اپنایا تھا اورایک مثالی اسکول میں محروم بچوں کی تعلیم کے لئے ذمہ داری لی تھی اورکورنیا ٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کئے تھے اورخون کے عطیہ کے کیمپوں کا اہتمام کیا تھا ۔ انہوں نے اس طرح کی کوششوں کے لئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ وہ قابل تعریف ہے۔اس طرح کی کوششوں نے طلباء کو معاشرے کے تئیں حساس اور ذمہ دار بنایا ہے۔ صدرجمہوریہ نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ یونیورسٹی 21 ویں صدی کے چیلنجوں کے لئے ہماری نوجوان نسل کو تیار کرنے میں ایک با معنی کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More