نئی دہلی۔ پہلوان سشیل کمار اور مکے باز میری سی کوم نے قومی اسپورٹس مشاہدین کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ کیونکہ دونوں چوٹی کے ایتھلیٹ اب بھی اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں سرگرم ہیں۔ کھیلوں کی روایات کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے دونوں نے اپنے استعفےٰ پیش کئے ہیں۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے قومی اسپورٹس مشاہدین کی حیثیت سے ان کے استعفےٰ قبول کرلئے ہیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر( آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے سشیل کمار اور میری سی کوم کا ان کی خدمات کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت ان کی بصیرت اور کھیل کے ماہرین سے فائدہ ا ٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تجربے ملک میں کھیلوں کی ترقی کو ایک نئی شکل دینے میں کلیدی رول ادا کرتے رہیں گے۔