نئی دہلی۔ یکم جولائی 2017 سے لاگو کئے گئے انکم ٹیکس قانون 1961 کی دفعہ 139A(A) کو حال ہی میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کی شقوں کے تحت تمام ٹیکس دہندگان کو اپناآدھار نمبر پین نمبر سے جوڑنا لازمی ہے۔ کچھ ٹیکس دہندگان کو اپنا آدھار نمبر پین نمبر سے جوڑنے میں مشکلات پیش آرہی تھی۔ اس کو دیکھتے ہوئے آدھار نمبر پین سےجوڑنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2017 تک بڑھا دی گئی تھی اس کے بعد پھر سے یہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2017 تک بڑھائی گئی ہے لیکن یہ نوٹس کیا گیا ہے کہ اب بھی کچھ ٹیکس دہندگان نے اپنا پین نمبر آدھار نمبر سے نہیں جوڑا ہے ایسے میں ان کے لئے اپنا پین نمبر آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ اب 31 مارچ 2018 بڑھائی گئی ہے۔