نئی دہلی۔؛ سال 18-2017 میں نومبر، 2017 تک براہ راست ٹیکس کے عارضی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کل 4.8 لاکھ کروڑ روپے وصول کیے گئے جس اس میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 14.4 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
مجموعی طور پر براہ راست ٹیکس ، مالی سال 18-2017 کے لیے براہ راست ٹیکس کے کل بجٹ کا تخمینہ 9 اعشاریہ 8 لاکھ کروڑ روپے کے 49 فیصد کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل-نومبر، 2017 کی مدت میں مجموعی حصول (رقم کی واپسی ایڈجسٹمنٹ سے پہلے) 5.82 لاکھ کروڑ روپے رہا اور اس میں 10 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ اپریل، 2017 سے نومبر 2017 تک 1.02 لاکھ کروڑ روپے کی رقم واپس کی گئی۔