نئیدہلی، ۔تکنیکی کمیٹی کی سفارشات پر انسالوینسی اینڈ بینک رپٹسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی ) نے آئی بی بی آئی (انفارمیشن یوٹلٹیز ) ریگولیشن 2017 کے ضابطہ نمبر 13 کے تحت درج ذیل امور کے لئے کورسروسز کے تکنیکی معیارات معین کئے ہیں ۔
1 اسٹینڈرڈ ٹرمز آف سروس یعنی خدمات کی معیار کی شرائط۔
2 رجسٹریشن آف یوزر ز یعنی صارفین کا اندراج ۔
3 ہرریکارڈ اور ہر صارف کے لئے منفرد شناختی کار ڈ ۔
4 معلومات داخل کرنا ۔
5 افراد کی شناخت اور تصدیق ۔
6 معلومات کی معتبریت ۔
7 معلومات کی تصدیق ۔
8 اعداد وشمار کی اجتماعیت ۔
9 معلومات تک تیسرے فریقوں کی رسائی کی سہولت کے لئے نظام کی منظوری ۔
10 نظام کی سلامتی ۔
11 معلومات کی حفاظت اور سلامتی ۔
12 جوکھم کے انتظام وانصرام کا فریم ورک ۔
13 پریزرویشن آف انفارمیشن یعنی معلومات کو محفوظ رکھنا ۔
14 اطلاعات کی تصدیق ۔
اس سلسلے میں اطلاعاتی ادارہ خدمات کی فراہمی کے لئے قابل اطلاق تکینکی معیارات کی پابندی کر ے گا ۔
اس کے رہنما اصول اس ویب سائٹ : www.mca.gov.in and www.ibbi.gov.in.پر دستیاب ہیں ۔