19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج کے سربراہ جرنل بپن راوت نے جموں و کشمیر میں اُدھم پور کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی: فوج کے سربراہ جرنل بپن راوت نے آج نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں جموں و کشمیر کے اُدھم پور کے 25 طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔یہ بچے قومی یکجہتی دورے کا ایک حصہ ہیں جس کا اہتمام ہندوستانی فوج نے کیا ہے۔ اس ٹور کو 11 دسمبر کو اُدھم پور سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران شرکاء نے دہلی اور آگرہ میں ثقافتی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ ہندوستانی فوج کے جاری پروگرام کے حصے کے طورپر قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ اس طرح کے دورے ملک کی مالامال وراثت کی جھلک پیش کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں اورساتھ ہی ساتھ مختلف ترقی اور صنعتی اقدامات کی جھلک بھی سامنے نظر آتی ہے۔ اس طرح انہیں مشہور شخصیتوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملتاہے۔ جرنل راوت نے طلباء کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے اور انہیں ملک کی تعمیر کے عمل میں سخت محنت کرنے اور سرگرمی سے تعاون دینے کے لئے متحرک کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More